مجھے اپنی پناہ میں تو لے میرے مولا

تیری رحمتوں پہ ہے منحصر، میرے ہر عمل کی قبولیت

کرم کر دے مولارحم کردے مولا کے مجھ پہ تو اپنا کرم کر دے مولا جو بن باپ مولا جہاں میں ہیں پھرتے جو بن ماں کے راہوں میں پھرتے سسکتے کوئی ان کو بھی تھام لے میرے مولا کوئی ان کا بھی آسرا میرے مولا ہوں در در پہ مولا میں پھرتا بھٹکتا جہاں مزید پڑھیں

کوئی بارش وہ برسا مولا

Barish

کوئی بارش وہ برسا مولا پھر موسم سارے چمک اٹھیں پھر لوگ مبارک بادیں دیں پھر سجدہ گاہیں دمک اٹھیں کیا بھول ہوئی انسانوں سے ہم عرض کریں یہ رو رو کر اب معاف بھی کر تقصیروں کو ہم تھکے جنازے ڈھو ڈھو کر اک بات کٹھکتی ہے سائیں کچھ لوگ خدا بن بیٹھے تھے مزید پڑھیں

عمر کی شام ہوئی اور میں پیاسا مولا

شام اور پیاسا

عمر کی شام ہوئی اور میں پیاسا مولا اب تو دریا، کوئی جھرنا، کوئی برکھا مولا رُت کوئی صورتِ مرہم بھی میسر آتی داغ رہ جاتا مگر زخم تو بھرتا مولا بے مداوا جو رہا کل بھی بھری دنیا میں اب بھی رِستا ہے وہی زخمِ تمنا مولا دائم آباد رہیں شہر تیرے، گاؤں تیرے مزید پڑھیں