عورت! محبت کی پہچان


کون تھی تم؟
پیر کی جوتی تھی تم
بوجھ تھی تم
ذلت کا باعث سمجھی جاتی تھی تم
زندہ دفن ہوتی تھی تم

کون ہو تم؟
سر کا تاج ہو تم
ذمہ داری ہو تم
عزت کا نشان ہو تم
محبت کی پہچان ہو تم
جنت کی سردار ہو تم

آج
تم ماں ہو تو جنت
بیٹی ہو تو رحمت
بیوی ہو تو محبت
بہن ہو تو عزت
کس نے دیا یہ مقام؟ تمھارے رب نے
کس نے دلایا یہ مقام؟ تمھارے نبی نے
کس کے ذریعے؟ اسلام کےذریعے

نہ تمھیں جہاد کا حکم
نہ تمھیں با جماعت نماز کا حکم
نہ تمھیں روزی کمانے کی فکر
نہ تمھیں زکوۃ ادا کرنے کی فکر

کیا حکم ہے تمھارے لیے؟
با پردہ رہو
اپنے آپ کو ڈھانپ کے رکھو
کہ تم قیمتی ہو
کہ تم اللہ کی رحمت ہو
کہ تم اسلام کی بیٹی ہو
کہ تم فاطمہ بنت محمد صل اللہ علیہ وسلم کی کنیز ہو
کہ تم عورت ہو

تم کھانا کھلاو تو اجر
تم شوہر کی تابع دار رہو تو اجر
تم خود سحری آدھی چھوڑ کر باقیوں کو کھلاو تو اجر
تم اپنے بھائی کا مان رکھو تو اجر
تم اپنے باپ کا فخر قائم رکھو تو اجر
تم ماں کی تربیت پر عمل کرو تو اجر
تم ایک اچھی نسل پیدا کرو تو اجر
تم اپنے محرم کے لیئے سجو تو اجر
تم اپنے محرم کے لیئے خوشبو لگائو تو اجر

بس ایک گناہ سے بچ جاو
بے پردگی سے
حجاب تمھاری مر ضی نہیں اللہ کا حکم ہے
حجاب تمھاری قید نہیں آزادی ہے
حجاب تمھاری مجبوری نہیں تمھارا حق ہے

عورت کو رب کریم نے مرد پر تین مقامات پر ذیادہ فضلیت دی ھے، اللہ رب کریم ہر چیز کا خالق ھے لیکن
اپنی مخلوق میں سے تخلیق کا وصف اس نے صرف عورت کو عطا فرمایا
اللہ کریم نے اپنی محبت کو ماں کی محبت سے تشبیہ دی
میرا رب خود پردے میں ھے لیکن ساری مخلوق میں صرف عورت کو پردے میں رہنے کا حکم دیا
عورت ھونا اور با حجاب ھونا بہت بڑا احسان ھے

عورت

Aurat! Mohabbat Ki Pehchaan


اپنا تبصرہ بھیجیں