إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ


TARIQ AZIZ

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
اللہ‎ پاک اُن کی مغفرت فرمائے اور درجات میں بلندی عطا فرمائے۔ (آمین)
پاکستان ٹیلی ویژن کے پہلے نیوز کاسٹر اور مشہور پروگرام “نیلام گھر” کے میزبان طارق عزیز انتقال کر گئے-

انا للہ وانا الیہ راجعون

طارق عزیز 28 اپریل 1936ء کو برطانوی ہندوستان میں تحصیل شاہ کوٹ ڈسٹرکٹ جالندھر کے آرائیں گھرانے میں پیدا ہوئے۔ انکے والد میاں عبدالعزیز آرائیں 1947 میں پاکستان ہجرت کر آئے۔ طارق عزیز نے ابتدائی تعلیم ساہیوال سے حاصل کی۔ اس کے بعد ریڈیو پاکستان لاہور سے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز کیا۔ جب 1964ء میں پاکستان ٹیلی وژن کا قیام عمل میں آیا تو طارق عزیز پی ٹی وی کے سب سے پہلے مرد اناؤنسر تھے۔ تاہم 1975 میں شروع کئے جانے والے ان کے سٹیج شو نیلام گھر نے ان کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔ یہ پروگرام کئی سال تک جاری رہا، اور اسے بعد میں بزمِ طارق عزیز کا نام دے دیا گیا۔



طارق عزیز ہمہ جہت شخصیت ہیں۔ انہوں نے ریڈیو اور ٹی وی کے پروگراموں کے علاوہ فلموں میں اداکاری بھی کی۔ ان کی سب سے پہلی فلم انسانیت 1967‎ تھی اور ان کی دیگر مشہور فلموں میں سالگرہ، قسم اس وقت کی، کٹاری، چراغ کہاں روشنی کہاں ، ہار گیا انسان قابل ذکر ہیں۔

انہیں ان کی فنی خدمات پر بہت سے ایوارڈ مل چکے ہیں اور حکومتِ پاکستان کی طرف سے 1992ء میں حسن کارکردگی کے تمغے سے بھی نوازا گیا۔ طارق عزیز نے سیاست میں بھی حصہ لیا اور 1997 میں قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔

دیکھتی آنکھوں سنتے کانو تُم کو طارق عزیز کی طرف سے خُدا حافظ

اللہ سبحان و تعالیٰ انکو جنّت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین یارب العالمین-

INNA LILLAHI WA INNA ILAIHI RAJIUN


إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ” ایک تبصرہ

  1. اللہ سبحان و تعالیٰ انکو جنّت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین یارب العالمین-اللہ رب العزت اربوں کھربوں بار رحمتیں برکتیں سلامتی نازل ہوں، آمین آمین آمین آمین آمین آمین آمین یارب العالمین

اپنا تبصرہ بھیجیں