آزمائشوں‌کے قابل نہیں ہم


یا اللہ آزمائشوں‌کے قابل نہیں ہیں ہم
بس اپنی رحمتوں سے نواز دے

آمین

یہ کیسی کاپی ہے..؟ ” اس نے پوچھا..

” اس میں دعائیں لکھی ہیں.. میرے کئی ایک دوستوں نے کہا تھا کہ خانہ کعبہ میں ہمارے لئے دعا مانگنا.. میں نے وه سب دعائیں اس کاپی میں لکھ لی تھیں.. ‘‘

” دھیان کرنا.. ” وه بولے.. ” یہاں جو دعا مانگی جائے وه قبول هو جاتی هے.. ‘‘



میں نے حیرت سے اس کی طرف دیکھا..

بولے.. ” اسلام آباد میں ایک ڈائریکٹر ہیں.. عرصہ دراز هوا انہیں روز بخار هو جاتا تھا.. ڈاکٹر ‘ حکیم ‘ وید ‘ ہومیو سب کا علاج کر دیکھا.. کچھ افاقہ نہ هوا.. سوکھ کر کانٹا هو گئے..

آخر چارپائی پر ڈال کر کسی درگاہ پر لے گئے.. وہاں ایک مست سے کہا.. بابا دعا کر کہ انہیں بخار نہ چڑھے..

انہیں آج تک پھر بخار نہیں چڑھا..

اب چند سال سے گردن کے پٹھے اکڑے ہوئے ہیں.. وه اپنی گردن ادھر ادھر ہلا نہیں سکتے.. ڈاکٹر کہتے ہیں یہ مرض صرف اس صورت میں دور ہو سکتا ہے کہ انھیں بخار چڑھے.. انھیں دھڑا دھڑ بخار چڑھنے کی دوائیاں کھلائی جا رھی ہیں.. مگر انھیں بخار نہیں چڑھتا..

دعاؤں کی کاپی میرے ہاتھ سے چھوٹ کر گر پڑی.. میں نے اللہ کے گھر کی طرف دیکھا..

” میرے اللہ.. کیا کسی نے تیرا بھید پایا ہے..؟؟؟ ‘‘

اقتباس لبیک از ممتاز مفتی

Ya Allah Azmaishon Kay Qaabil Nahi Hen Hum
Bus Apni Rehmton Say Nwaz Day. Ameen


4 تبصرے “آزمائشوں‌کے قابل نہیں ہم

اپنا تبصرہ بھیجیں