غریب شہر ترستا ہے اک نوالے کو
امیرِ شہر کے کُتے بھی راج کرتے ہیں
غریب کے بچے پیٹ کی بھوک مٹانے کے لیئے ایک روکھے سوکھے نوالے کو ترستے ہیں جبکہ دوسری طرف امیرِ شہر کے کتّوں کو ہر قسم کی آسائشیں فراہم کی جاتی ہیں. ہم بے حس ہو چکے، اللہ ہمارے حال پر رحم فرمائے. عزیزو اپنے گرد و نواحمیں ایسے لوگوں کا خیال رکھیں اور جہاں تک ممکن ہو ان کی مدد کریں.
روٹی امیر شہر کے کتوں نے خرید لی
فاقہ غریب شہر کے بچوں میں بٹ گیا
جس کے پاس قوت خرید ہے وہ خرید لیتا ہے، دوسرے دیکھتے رہ جاتے ہیں۔ یہاں تو جس کو جتنا موقع میسر آتا ہے وہ اتنا ہی بڑا نقب لگانے کی کوشش کرتا ہے، ابھی پٹرول بحران کے دوران کیا اس قوم کا اصل چہرہ سامنے نہیں آیا کہ ایک طبقہ اپنی ٹنکیاں فل کروانے میں مصروف تھا، ایک طبقہ گیلن میں پٹرول بھر بھر کر بلیک میں بیچ رہا تھا اور ایک طبقہ اپنی ضرورت کیلئے بھی مجبور و بے کس دکھائی دیتا تھا۔