پردیس۔ محمد جمیل اختر


اُس نے گھر کے ہر فرد کے ساتھ ساتھ، ہر کونے کی تصویر بھی کیمرے میں محفوظ کر لی تھی، پھر باہر گلی میں کھیلتے بچوں سے لے کر درختوں کی تصویریں، گاؤں کے کھیتوں کی تصویریں، حتیٰ کہ راستوں کی تصویریں بھی اُس کے پاس محفوظ تھیں۔

اب وہ خوش تھا، پورا گاؤں اُس کے کیمرے میں تھا، وہ گھر سے نکلا اور مڑ کر دروازے کی طرف دیکھا، اُس کے ماں باپ اُسے روتے ہوئے الوداع کہ رہے تھے، یکدم اُسے محسوس ہوا کہ

اُس کا کیمرہ سارے کا سارا خالی ہو گیا ہے۔۔۔

تعلق

Pardees
Muhammad Jameel Akhtar


اپنا تبصرہ بھیجیں