مرنے کے بعد وہ بھی زمیندار ہو گیا


بیٹھے بٹھائے غم میں گرفتار ہو گیا
گوشہ نشیں تھا ، رونق بازار ہو گیا

کل بے وفا تھا آج وفادار ہو گیا
اچھا ہوا کہ صاحبِ اسرار ہو گیا

دو گز زمین مل ہی گئی اُس غریب کو
مرنے کے بعد وہ بھی زمیندار ہو گیا

بس یہ ہوا کہ آپ کی زلفوں کی یاد میں
منزل کا راستہ ذرا ہموار ہو گیا

رہتے رہے ہیں آپ جہاں وہ مکانِ دل
مدت ہوئی حضور! کہ مسمار ہو گیا

یوں مسکرائی آج وہ چشم شراب ریز
مجھ جیسا پارسا بھی قدح خوار ہو گیا

مجبور کس قدر تھا میں نازؔ اُس کے سامنے
اِنکار کر رہا تھا ، پر اقرار ہو گیا

شوکت علی نازؔ

Bethe Bethe Ghum Mein Giraftaar Ho Gaya
Gosha Nasheen Tha Ronaq e Bazar Ho Gaya
Do Gaz Zameen Mill Hi Gayi Us Ghareeb Ko
Marnay Kay Baad Wo Bhi Zameendar Ho Gaya


3 تبصرے “مرنے کے بعد وہ بھی زمیندار ہو گیا

  1. اُمید اور حقیقت کے درمیان توازن رکھنے والا شخص کبھی غمگین نہیں ھوتا 🤗
    وہ لوگ بہت خوش قسمت ھوتے ہیں جو زوال کی طرف جائیں یا کمال کی طرف صرف شکر کے راستے پر ہی سفر کرتے ہیں 🤲

  2. _The best and most beautiful thing in the world cannot be seen or even touched They must be felt with the heart

Leave a Reply to احمد رضا صدیقی Cancel reply