کہاں کا غم جب اللہ ہو سنگ


main-Haari-hon

میں ہمیشہ لوگوں کے سامنے ان کی لاحاصل بحث میں ہار جایا کرتی ہوں۔۔
کیونکہ مجھے لڑنا نہیں آتا۔۔
الجھنا نہیں آتا۔۔
میں اس کے لیے سب چھوڑ دیتی ہوں۔۔
یہ بات نہیں کہ مجھے برا نہیں لگتا۔۔ بہت لگتا ہے۔۔
وہ مسکراہٹ جو ایک آنسوچھپانے کے لیے میں چہرے پر سجا لیتی ہوں
شاید خود مجھ پہ ہنستی ہو۔۔
میرے غم کا مداوا کبھی الفاظ نہیں کرسکتے۔۔
میں کسی سے کچھ نہیں کہتی۔۔
اس ذات کے سامنے جھک جاتی ہوں کسی بچے کی طرح روتے ہوئے بلکتے ہوئے یہ کہتی ہوں
مولا تیری بندی بڑی کمزور ہے
کسی سے لڑنا نہیں آتا کسی کی باتوں کو برداشت کرنا نہیں آتا لوگوں کے رویے مجھے دکھ دیتے ہیں اپنے ہمدرد کے پاس گھنٹوں بیٹھ کر من کو ہلکا ہونے دیتی ہوں دل کی ہر بات ہر درد اس سے بانٹ لیتی ہوں
میں جانتی ہوں وہ مجھے بڑی محبت سے سنتا ہے مجھے تسلی بھی دیتا ہے
خود کو اس کے سامنے رکھ دیتی ہوں۔۔
یہ سوچ کر کہ اب کی بار وہ میرے اس ٹوٹے وجود کو زیادہ بہتر بنائے گا۔۔ اچھے دھاگوں سے سیے گا
خوبصورت رنگ بھرے گا مجھ میں۔۔
اپنی محبت کا رنگ۔۔۔
جو سب رنگوں سے بہتر ہے۔۔۔
اس کا رنگ
اور تب دل پہ سکینت اترتی ہوئی محسوس ہوتی ہے
کہاں کا غم جب اللہ ہو سنگ…

KAHAN KA GHUM JAB ALLAH HO SUNG


اپنا تبصرہ بھیجیں