حل ۔ (بچے کا علاج)


دیکھو تمھارے بچے کا علاج ہو جائے گا، لیکن تمہیں جلد رقم کا انتظام کرنا ہوگا” ڈاکٹر نے اس کے بچے کا معائنہ کرتے ہوئے کہا۔
صاحب کوئی رعائت؟

دیکھو یہ کوئی پھل سبزی کی دکان نہیں ہے کہ تم سے رعائت کی جائے، علاج کی جو رقم بن رہی ہے وہی بتائی ہے۔ اُس نے ایک نظر اپنے بچے کی طرف دیکھا اور سامان ایک ایک کر کے گننے لگا۔

سائیکل۔۔ لیکن سائیکل تو ایک ہی ہے۔ یہ ریڑھی کہ جس ریڑھی پر وہ سبزی لگاتا ہےوہ بھی ایک ہی تھی، اُس نے دکھ سے بچے کی طرف دیکھا۔۔۔ اُس کا بچہ بھی ایک ہی تھا۔۔۔۔

یکدم اُس کی آنکھوں میں چمک دوڑی۔۔۔ اُس کے پاس گردے دو تھے۔۔۔

مصنّف – محمد جمیل اختر

بچے کا علاج

Ghareeb Ki Be Basi
Mukhtasir Kahani By Muhammad Jameel Akhtar


اپنا تبصرہ بھیجیں