ایک بوڑھیا کا میں دعا میں بھی واسطہ دیا کرتا ہوں اللہ کو، وہ گئی تھی کسی کام تو پیچھے بادشاہ نے اسکی جھونپڑی گرا دی- واپس آئی تو جھونپڑا گرا پڑا تھا اس نے کہا کے میرا کس نے گرا دیا جھونپڑا، تو غلاموں نے کہا کہ بادشاہ نے کہا اچھا نہیں لگتا جھونپڑا گرا دو- اس نے ہاتھ اٹھائے اور کہا:
اے مولا میں موجود نہیں تھی تُو تو موجود تھا
بس یہ الفاظ تھے کہ بادشاہ محل سمیت زمین میں دھنس گیا، دھنس گیا سارے کا سارا زمین میں-
میرے نبی ﷺ کا پوری کائنات پر احسان ہے کہ ہمیں
اللہ کا پتہ بتایا
شاہرگ کے قریب بتایا
رحمت کا پیکر بتایا
اسکی رحمت اسکے غضب پر حاوی ہے
اس اللہ سے جڑو
اس اللہ سے مانگو
اس اللہ کے سامنے سر جھکاؤ
اس کے آگے سجدوں میں سر رکھو
اس کے لیے ہاتھ اٹھا کر مانگو
اللہ کی قسم وہ سنے گا!