میں تجھ سے بہت راضی ہوں میرے مالک
تو بھی مجھ سے راضی ہو جا
اے اللہ ہم تجھ سے اپنے گناہوں کی معافی چاہتے ہیں :
اَللّٰھُمَّ اِنَّکَ عَفُوٌّ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّی
اےاللہ ! تو معاف کرنے والا ہے اور تو معافی کو پسند کرتا ہے پس مجھ کو معاف فرما دے۔ (ترمذی: 3513)
أَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ o الفاتحہ:۲
’’ تمام قسم کی سب خاص تعریفیں، تمام جہانوں کو پالنے والے اللہ کے لیے ہیں۔ ‘‘
اے ساری کائنات کے شہنشاہ
اے ساری مخلوق کے پالنے والے
اے زندگی موت کا فیصلہ کرنےوالے
اے آسمانوں اور زمینوں کے مالک
اے پہاڑوں اور سمندروں کے مالک
اے انسانوں اور جناتوں کے معبود
اے عرشِ اعظم کے مالک
اے فرشتوں کے معبود
اے عزت اور ذلت کے مالک
اے بیماروں کو شِفا دینے والے
اے بادشاہوں کے بادشاہ
اے اللہ ہم تیرے گناہگار بندے ہیں
تیرے خطاکار بندے ہیں
ہمارے گناہوں کو معاف فرما
ہماری خطاؤں کو معاف فرما
اے اللہ ہم اپنے اگلےپچھلے،صغیرہ کبیرہ سبھی گناہوں،خطاؤں اور نافرمانیوں کی معافی مانگتے ہیں
اے اللہ رب العزت ہم اپنے گناہوں سے توبہ کرتے ہیں ہماری توبہ قبول فرما
اے اللہ ہم گناہگار ہیں،سیاہ کار ہیں،بدکار ہیں تیرے احکام کے نافرمان ہیں،ناشُکرے ہیں لیکن میرے معبود تیرے نام لیوا بندے ہیں، تیری توحید کی گواہی دیتے ہیں.
اے اللہ تیرا عذاب بہت سخت ہے ہم میں اتنی طاقت نہیں کہ اسے برداشت کر سکیں۔
اے اللہ اگر تو معاف نہیں کرے گا تو ہم ذلیل ہو کر رہ جائیں گے۔
اے اللہ ہمیں عذاب قبر سے محفوظ رکھ ۔
اے اللہ ہمیں جہنم کی آگ سے بچا۔
اے اللہ ہمارے اعمال اس قدر نہیں ہیں کہ وہ ہمیں جنت میں داخل کر سکیں۔
اے اللہ تیری رحمت ہی ہمیں جنت میں لے جا سکتی ہے۔
اے اللہ ہم تجھ سے جنت الفردوس کا سوال کرتے ہیں۔
تیرے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ہے
تیرے سوا کوئی بندگی کے لائق نہیں ہے
تیرے سوا کوئی تعریف کے لائق نہیں ہے
ہمارے معبود ہمارے گناہ تیری رحمت سے بڑے نہیں ہیں
تو اپنی رحمت سے ہمارے گناہ معاف کر دے
اے اللہ پاک ہمیں گمراہی کے راستے سے ہٹا کر صراط المستقیم کے راستے پہ چلنے والا بنا دے
اے اللہ ایسی نماز پڑھنے کی توفیق عطا کر جس نماز سے تو راضی ہو جائے
زندگی میں ایسے نیک اعمال کرنے کی توفیق عطا کر جن اعمالوں سے تو راضی ہو جائے
ہمیں ایسی زندگی گزارنے کی توفیق عطا کر جس زندگی سے تو راضی ہو جائے
ایمان پہ زندہ رکھ اور ایمان پہ ہی موت عطا کر
اے اللہ ہمیں تیرے احکام کی فرمابرداری کرنے والا بنا
اور تیرے پیارے حبیب جنابِ محمد رسول اللہ(صلی للہ ھو علیہ وآلہ وسلم) کے نیک اور پاکیزہ آداب کو اپنانے والا بنا دے
اے اللہ ہماری پریشانیوں کو دور کر دے
اے اللہ جو بیمار ہیں اُنہیں شفاءکاملہ عطا فرما
اے اللہ جو قرض کے بوجھ تلے دبے ھوئے ہیں اُنکا قرض جلد سے جلد ادا کروا دے
اے رب العزت شیطان سے ہماری حفاظت فرما
اے اللہ اسلام کے دشمنوں کا منہ کالا کر اور اُن پر عزاب نازل فرما
اے اللہ حلال رزق کمانے کی توفیق عطا فرما
اے پروردگارِ عالم ہمیں تُجھ سے مانگنا نہیں آتا لیکن تجھے دینا آتا ہے تو ھر چیز پہ قادر ہے
اے اللہ جو مانگا وہ بھی عطا فرما اور جو مانگنے سے رِہ گیا وہ بھی عنائت فرما
ہماری دعا اپنے رحم سے اپنے کرم سے قبول فرما اور جس نے یہ دعا بھیجی ہے اور اِسے آگے بڑھا رہا ہے اُسکی ساری پریشانیوں،تکلیفوں اور بیماریوں کو دور فرما اور صحت تندرستی عطا کر
آمین ثم آمین