اللہ نور ہے آسمانوں اور زمینوں کا


اللَّہ نُورُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ
اللہ نور ہے آسمانوں اور زمینوں کا

اللَّهُ نُورُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ

نور اندھیری سرنگ کے دوسرے سرے پہ نظر آتا ہے, گویا کسی پہاڑ سے گرتا پگھلے سونے کا چشمہ ہو

جو اللہ کی جتنی مانتا ہے, اسے اتنا ہی نور ملتا ہے۔
کسی کا نور پہاڑ جتنا ہوتا ہے,
کسی کا درخت جتنا,
کسی کا شعلے جتنا اور
کسی کا پاؤں کے انگوٹھے جتنا۔
انگوٹھے جتنا نور جو جلتا بجھتا , بجھتا جلتا ہے۔
یہ ان لوگوں کو دیا جاتا ہے جو کچھ دن بہت دل لگا کر نیک عمل کرتے ہیں اور پھر کچھ دن سب چھوڑ چھاڑ کر جاتے ہیں۔

دل کو مارے بغیر نور نہیں ملا کرتا

اللہ ہی تو نور ہے آسمانوں اور زمینوں کا جو اللہ کی مانے گا اسے نور ملے گا جو الله کو نہ کہنا چھوڑ دے گا۔اسے اتنا نور ملے گا کہ اس کی ساری دنیا روشن ہو جائے گی۔

اللّٰهُ نُوۡرُ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ‌ؕ مَثَلُ نُوۡرِهٖ كَمِشۡكٰوةٍ فِيۡهَا مِصۡبَاحٌ‌ؕ الۡمِصۡبَاحُ فِىۡ زُجَاجَةٍ‌ؕ اَلزُّجَاجَةُ كَاَنَّهَا كَوۡكَبٌ دُرِّىٌّ يُّوۡقَدُ مِنۡ شَجَرَةٍ مُّبٰرَكَةٍ زَيۡتُوۡنَةٍ لَّا شَرۡقِيَّةٍ وَّلَا غَرۡبِيَّةٍۙ يَّـكَادُ زَيۡتُهَا يُضِىۡٓءُ وَلَوۡ لَمۡ تَمۡسَسۡهُ نَارٌ‌ؕ نُّوۡرٌ عَلٰى نُوۡرٍ‌ؕ يَهۡدِىۡ اللّٰهُ لِنُوۡرِهٖ مَنۡ يَّشَآءُ‌ؕ وَ يَضۡرِبُ اللّٰهُ الۡاَمۡثَالَ لِلنَّاسِ‌ؕ وَاللّٰهُ بِكُلِّ شَىۡءٍ عَلِيۡمٌۙ‏ ﴿۳۵﴾

اللہ نور ہے آسمانوں اور زمینوں کا۔ اس کے نور کی مثال ایسی ہے کہ گویا ایک طاق ہے جس میں چراغ ہے۔ اور چراغ ایک قندیل میں ہے۔ اور قندیل (ایسی صاف شفاف ہے کہ) گویا موتی کا سا چمکتا ہوا تارہ ہے اس میں ایک مبارک درخت کا تیل جلایا جاتا ہے (یعنی) زیتون کہ نہ مشرق کی طرف ہے نہ مغرب کی طرف۔ (ایسا معلوم ہوتا ہے کہ) اس کا تیل خواہ آگ اسے نہ بھی چھوئے جلنے کو تیار ہے (پڑی) نور اوپر نور کے (ہو رہی ہے) خدا اپنے نور سے جس کو چاہتا ہے سیدھی راہ دکھاتا ہے۔ اور خدا نے (جو مثالیں) بیان فرماتا ہے (تو) لوگوں کے (سمجھانے کے) لئے اور خدا ہر چیز سے واقف ہے

اس جلوہ گاہ میں ہے اسی ایک کا ظہور
اللہ آسمان کا ہے اور زمیں کا نور

Allahu Noor us Samawati Wal Ardh
Allah Noor hai Aasmanoon Aur Zameenon Ka


اپنا تبصرہ بھیجیں