آیا خالی، رہا خالی، گیا خالی
ہائے رے انساں تیری خستہ حالی
بے شک انسان دنیامیں خالی ہاتھ آیا تھا اور خالی ہاتھ ہی جائے گا انسان جب اس دنیا سے رخصت ہوتا ہے تو پید ایش کے وقت کی طرح، ایک دفعہ پھر غربت و امارت کے سارے فرق مٹ جاتے ہیں۔ہرانسان کے پاس پہننے کو صرف کفن کا اوررہنے کو محض قبر کا گڑھارہ جاتا ہے۔ قبر کا یہ گڑھا پکار پکار کر ہر انسان کو بتاتا ہے کہ مادی دنیا میں خالی ہاتھ آنے والا انسان ،خالی ہاتھ ہی دنیا سے رخصت ہوتا ہے۔ہاں جو چیز ساتھ جاتی ہے، وہ حسنِ عمل کا سرمایہ ہے۔جس کے پاس یہ سرمایہ ہے، وہ قبر میں بھی امیر ہے۔ جس کے پاس یہ نہیں وہ قبر میں فقیر ہے۔اورقبر کا فقیر دنیا کا سب سے بدنصیب فقیر ہوتا ہے۔
انسان لازوال عروج چاہتا ہے کامیابیوں کے پہاڑ ایک دوسرے پر جوڑتا رہتا ہے پھر وہ دھڑام سے زمین بوس ہو جاتے ہیں ۔ اس کے ہاتھ آنے والی ہر چیز اس کے ہاتھ سے نکل جانے کیلئے مچل رہی ہوتی ہے انسان دولت اکٹھی کرتا ہے مال جمع کرتا ہے اسے گن گن کر خوش ہوتا ہے فخر کرتا ہے کہ وہ مالدار ہے لیکن اس دنیا میں کتنے ہی قارون اور فرعون آئے اور گزر گئے ۔ مال نے کسی کی بھی مدد نہ کی ۔ زمین میں اللہ کے اتنے خزانے چھپے ہوئے ہیں کہ عقل دنگ رہ جاتی ہے ان میں سے کوئی کیا حاصل کرسکتاہے اس حریص انسان کے بینک ملک میں اور غیر ممالک میں بھرے رہتے ہیں ہوس ختم ہونے کا نام ہی نہیں لیتی لیکن دل خالی ہوتا ہے۔ انسان اپنے مال کو ضرورت سے کم سمجھتا رہتا ہے خواہشات کا بے ہنگم پھیلاؤ اسے اپنی لپیٹ میں لے لیتا ہے وہ اپنے ہی جال میں خود پھنس جاتا ہے۔ اس کھیل کا انجام بے بسی کے علاوہ کیا ہے اسکا پھیلاؤ کم ہو جاتا ہے اور اسکی دنیا محدود ہو جاتی ہے اسکے پ روگرام ادھورے رہ جاتے ہیں ۔
ہمارے بہتر اعمال توبہ کا ہر لمحہ جاری عمل اپنی زندگی کو خود اپنے لئے ہی آسان اور دوسروں کے بھی آسان ہوگی اس کو اللہ کے راستے پر چلتے ہوئے آسان بناکر اپنے دین و دنیا دونوںکو خوبصورت بنانے کی ضرورت ہے یہ تو ہمارا ایمان کہ ہمیں واپس جانا تو اللہ کے پاس ہی ہے وہ کس حال میں؟ اورکس وقت بلاتا ہے لہٰذا ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنی زندگی کو نہ تو اپنے اور اپنے اہل خانہ کے لئے مشکل بنائیں اور نہ ہی دوسروں کے لئے بوجھ بنادیں جس طرح اللہ نے ہمیں پاک صاف دنیا میں بھیجا۔ اسی طرح ہمیں گناہوں سے پاک صاف رہتے ہوئے اس کے آگے سرخرو ہونے کی کوشش میں لگے رہنا چاہئے اس کے لئے ہمیں اللہ نے ہر موڑ پر لاتعداد مواقع عطا فرمائے ہیں قرآن حقوق الثانی کا عالمی چارٹر موجود ہے اس کی عملی تصویر خاتم الانبیاءرحمت اللعالمینﷺ کی مکمل زندگی مطالعہ اور اس پر عمل کرنے کے لئے موجود ہے اسلام کا مکمل نظام ہماری معاونت کے لئے موجود ہے قرآن و سنت ہماری آخرت کو آسان اور اللہ کے آگے سرخرو کرنے کے لئے موجود ہیں۔
آیا خالی، رہا خالی، گیا خالی
ہائے رے انساں تیری خستہ حالی