دنیا عجیب جگہ ہے


دنیا عجیب جگہ ہے
یہاں ١٠٠ کلو اناج کی بوری جو اٹھا سکتا ہے وہ خرید نہیں سکتا
اور جو خرید سکتا ہے وہ اٹھا نہیں سکتا

دنیا عجیب جگہ ہے

’’یہ تمہارے بھائی ہیں جن کو اﷲ نے تمہارے ماتحت بنادیا ہے ان کو وہی کھلاؤ جو خود کھاؤ‘ وہی پہناؤ جو خود پہنو ان سے ایسا کام نہ لو کہ جس سے وہ بالکل نڈھال ہوجائیں، اگر ان سے زیادہ کام لو تو ان کی اعانت کرو‘‘ (بخاری و مسلم)

دنیا عجیب جگہ ہے یہاں ١٠٠ کلو اناج کی بوری جو اٹھا سکتا ہے وہ خرید نہیں سکتا اور جو خرید سکتا ہے وہ اٹھا نہیں- اکثر جو لوگوں کے بڑے بڑےگھر تعمیر کرتے ہیں ان کے اپنے گھروں کی چھتیں کچی ہوتی ہیں- خواب تو وہ بھی اپنی آنکھوں میں رکھتے ہیں- اسلام ان لوگوں کو پسند کرتا ہے جو حلال طریقے سے محنت مزدوری کرکے اپنی روزی کماتے ہیں ۔ مزدور کے حقو ق کا اندازہ نبی مکرم ﷺ کی اس حدیث مبارکہ سے ہو جاتا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مزدور کی مزدوری اس کا پسینہ خشک ہونے سے پہلے ادا کردو۔

چنانچہ قرآن مجید میں ارشاد ربانی ہے ۔” جب نماز سے فارغ ہو جاؤ تو زمین میں پھیل جاؤ اور اللہ تعالیٰ کے فضل کو تلاش کرو“ (سورہ جمعہ)۔اس آیت مبارکہ میں حلال رزق کمانے کو فضلِ الٰہی کہا گیا ہے۔احادیث میں بھی حلال رزق کمانے کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ رزق حلال کی تلاش ہر مسلمان پر فرض ہے۔نبی اکرم ﷺ نے ناجائز طریقے سے روزی کمانے والوں کے متعلق فرمایا کہ وہ آدمی جو حرام ذریعہ سے مال جمع کرتا ہے وہ خوش نہ ہو گا، اگر وہ اسے خیرات بھی کرے گا تو وہ ہرگز قبول نہ کی جائے گی اور جو باقی رہے گا وہ جہنم کے لئے زادِ راہ ثابت ہو گا۔

نبی کریم ﷺکے آخری خطبہ حجة الوداع کو انسانی حقوق کا منشور کہا جاسکتا ہے۔ اس موقع پر نبی مکرم ﷺ نے فرمایا ”اپنے غلاموں کے معاملے میں اللہ سے ڈرو، ان سے بہتر سلوک کرو، جو خود کھاؤ انھیں کھلاؤ، جو خود پہنو انھیں پہناؤ، ان کے ساتھ نرمی کا سلوک کرو“۔ایک صحابی کے ہاتھ محنت مزدوری کرنے سے سوج گئے۔ جب نبی کریم ﷺ نے دیکھا تو فرمایا ” کسب رزق میں مزدوری کرنے سے سوج جانے والا وہ ہاتھ ہے جسے اللہ تعالیٰ اور اس کا رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پسند فرماتے ہیں۔

اس سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ اسلام اپنے ماننے والوں کو جائز طریقے سے مال کمانے سے روکتا نہیں بلکہ ان کو ترغیب اور عزت و احترام دیتا ہے ۔ چنانچہ محنت و مزدوری سے حلال رزق کمانے اور جائز پیشہ اختیار کرنے کو بہت بڑی عبادت کہا گیا ہے۔ انبیاء، صحابہ ، صلحاء سب نے محنت مزدوری کر کے ہی ضروریات زندگی حاصل کیں۔ ہمیں ایک مسلمان ہونے کے ناطے محنت مزدوری کر کے حلال رزق کمانا چاہیے۔

Duniya Ajeeb Jga Hay
Yahan 100 Killo Anaj Ki Bori
Jo Utha Skta Hay Vo Khreed Nahi Skta
Aur Jo Khreed Skta Hay Vo Utha Nahi Skta


اپنا تبصرہ بھیجیں