مستقبل میں اردو کون بولے گا


زبانیں کاٹ کر رکھ دی گئیں نفرت کے خنجر سے
یہاں کانوں میں اب الفاظ کا رس کون گھولے گا؟

ہمارے عہد کے لوگوں کو انگلش سے محبت ہے
ہمیں غم ہے مستقبل میں اردو کون بولے گا

اردو - مستقبل

Hamary Ehad Kay Logon Ko English Say Mohabat Hai
Hmain Ghum Hai Mustaqbil Mein Urdu Kon Bolay Ga


مستقبل میں اردو کون بولے گا” ایک تبصرہ

  1. ہم اردو بولنا بچوں کو کچھ ایسے سکھائیں گے
    محبت اس وطن کی انکے سینوں میں جگائیں گے
    .
    وہ جو اک خواب تھا اقبال کا پئے الفت
    ہمارے عہد کے بچے ہی تعبیر اس کی لائیں گے
    ۔
    مٹا دینگے یہ غلبہ کفر کا اس دنیا سے یکسر
    وہ وقت آئے گا، جب انگریز انکے گیت گائیں گے
    ۔
    یہ جب انگیزی بولیں گے تو بولیں گے مہارت سے
    یہی اردو سے کانوں میں ہمیشہ رس گھلائیں گے
    .
    کریں گے دور یہ اردو کو فرہنگی ملاوٹ سے
    یہی اردو کو دوبارہ سے عزت بخشوائیں گے

    مز٘مل دل یہ کہتا ہے نہ ہو مایوس ان سےتم
    یہی بچے محبت کی نئی شمعیں جلائیں گے

    از فقیر محمد مزمل سلطانی صدیقی

اپنا تبصرہ بھیجیں