مسلسل غم اٹھانےسے بہتر ہے اگرمانو…


مسلسل غم اٹھانےسے بہتر ہے اگرمانو
کنارہ کرنےوالوںسے کنارہ کرلیاجائے

کچھ رشتے ختم کرنے میں ہی ہماری بھلائی ہوتی ہے اور رشتے بھی وہ جن سے مسلسل غم اور دکھ مل رہا ہو جو جانا چاہ رہا ہوتا ہے اسے جانے دیا جائے اس میں آپکی اپنی ہی بھلائی ہوتی ہے بے شک انسان کی زندگی میں رشتوں کا بہت عمل دخل ہے اتنا کہ انسان ان کے بغیر مکمل نہیں اور یہ بات بھی درست ہے کہ رشتے پرفیکٹ نہیں ہوتے اونچ نیچ کہیں نہ کہیں ہوتی ہی رہتی ہے قربانیوں کے بغیر رشتے نہیں بنتے نہ بچائے جا سکتے ہیں اور وہ قربانی کسی بھی طرح کی ہوسکتی ہے دولت کی یا وقت کی، جو لوگ اپنے رشتے نہیں بچا پاتے وہ ساری عمر وہ چیزیں بناتے رہتے ہیں جو قیمتی نہیں ہوتیں اور قیمتی چیزوں کو گنوا دیتے ہیں جنہیں رشتے کہتے ہیں اور جو چیزیں بنا رہے ہوتے ہیں یا بنائی ہوتی ہیں پھر ایک دن ان کو بھی چھوڑ کر چلے جاتے ہیں.

اب ان چیزوں کی وجہ سے اپنے خونی رشتوں میں بھی جنگ چل رہی ہوتی ہے جائیداد کے چکروں میں سگے بہن بھائی جان کے دشمن بن بیٹھے ہیں لیکن کون سمجھے کہ یہ تو دنیا کی چیزیں ہیں اور دنیا پہ ہی چھوڑ جانی ہیں اصل اور قیمتی چیز تو احساس ہے جو باقی رہے گا اور ساتھ بھی جائے گا اعمال کی صورت میں.

کنارہ کرلیاجاے

ہمارے معاشرے میں رشتوں میں محبتوں کا فقدان اس لیے ہے کیو نکہ ہمیں محبت کرنا سکھائی نہیں جاتی کبھی کبھی ہمارے حالات اور تربیت ہمیں خود غرض بنا دیتے ہیں ہمارے رویے ہی ہمارا اصل تعارف ہوتے ہیں ہر رویہ ہی ایک انسان کو دوسرے انسان سے الگ پہچان دیتا ہے آج تک جتنی بھی عظیم شخصیات گزری ہیں وہ سب اپنے اپنے رویےٌ کا نام ہیں لوگ بندے کے پیسے اور جائیداد کو یاد نہیں رکھتے بلکہ وہ اس کے رویےٌ کو یاد رکھتے ہیں.

Muslsl Gham Uthanay Say Behtr Hay Agr Mano
Kinara Krnay Walon Sy Kinara Kr Lia Jaye


اپنا تبصرہ بھیجیں