چھوٹے بچوں کو
کام کے آغاز پر بسم اللہ الرحمن الرحيم
اور احتتام پر الحمد للہ
کہنے کی عادت ڈلوائیے
ہر اچھے کام سے پہلے بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم پڑھنا باعث برکت ورحمت ہے۔کہ اس سے اُخروی ثواب کے ساتھ ساتھ دنیوی برکتیں بھی حاصل ہوتی ہیں۔لیکن اس کے برعکس اچھے کام سے پہلے بِسْمِ اللہ شریف نہ پڑھنابے برکتی ومحرومی کا سبب ہے جیسا کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایا ” جوبھی اہم کام بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم کے ساتھ شروع نہیں کیا جاتا وہ ادھورا رہ جاتاہے”
الحمد للّٰہ کہنا سنت ہے :حضرت انس بن مالک رضی اﷲ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اﷲ ﷺ نے فرمایا:’’بے شک اﷲ تعالیٰ جل شانہ ‘‘اس بات پربڑی رضا مندی ظاہر فرماتا ہے کہ کوئی بندہ کھانے کا لقمہ کھائے یا پانی کا گھونٹ پئے اور الحمد اﷲ کہے ۔(شمائل ترمذی)
کھانے کے بعد شکر ادا کرنا :حضرت ابی ہریرہ رضی اﷲ عنہ سے روایت ہے کہ کھانا کھا کہ اﷲ کریم کا شکر ادا کرنے والا صبر کرنے والے روزہ دار کی طرح ہے ۔ (ترمذی)
سونے چاندی کے برتن میں کھانے کی ممانعت:حضرت ام سلمیٰ رضی اﷲ عنہا نے فرمایا کہ رسول اﷲ ﷺ کا ارشاد گرامی ہے ۔’’جوشخص سونے یا چاندی کے برتن میں کھاتا یا پیتا ہے وہ اپنے پیٹ میں جہنم کی آگ بھرتا ہے ۔‘‘(مسلم)
اﷲ تعالیٰ ہمیں سنت نبوی ﷺ کے مطابق کھانا کھانے کی توفیق دے ۔آمین!