کسی کا دل توڑ کر معافی مانگنا بہت آسان ہے


کسی کا دل توڑ کر معافی مانگنا بہت آسان ہے
لیکن ……. اپنا دل ٹوٹنے پر کسی کو معاف کرنا بہت مشکل

آپ کے دل میں خلش، پاؤں میں چبھے کانٹے کی طرح ہے، جب چلیں گے تکلیف ہوگی. علاج ہے پاؤں سے کانٹا نکال دینا، یعنی معاف کردینا

معاف کرنا ایک خدائی صفت ہے اور خدا اس صفت کو بہت پسند کرتا ہے. وہ غفار بھی ہے اور ستار بھی، یعنی معاف کر دیتا ہے، اور اس معافی کا نہ دوسروں کو بتاتا ہے، نہ جتاتا ہے نہ گناہ کو آشکار کرتا ہے.

ماہر نفسیات کہتے ہیں

معاف کر دینے سے خوشیاں ملتی ہیں اور روٹھ کر الگ ہونے اور انتقامی جزبات کا اظہار کرنے سے ڈپریشن جنم لیتا ہے

قرآن پاک میں ہے

اور اگر تم معاف کر دو درگزر سے کام لو اور بخش دو- تو بیشک اللہ بہت بخشنے اور رحم کرنے والا ہے (التغابن: ١٤)

Kissi Ka Dill Toor Kar Maafi Mangana Bohat Aasaan Hai
Lakin
Apna Dill Tootanay Par Kissi Ko Maaf Karna Bohat Mushkil


2 تبصرے “کسی کا دل توڑ کر معافی مانگنا بہت آسان ہے

  1. ہر کسی کو چاہیے کہ ایسے کام ہى نہ کریں جس سے کوئی آپکا دل توڑے۔ معاف کر دینا عظیم کام ہے۔

Leave a Reply to محمودالحسن قادر Cancel reply