حسین ؓتمہارے بعد ظالموں کا ڈر نہیں رہا – افتخار عارف


حسین ؓتم نہیں رہے تمہارا گھر نہیں رہا
مگر تمہارے بعد ظالموں کا ڈر نہیں رہا

مدینہ و نجف سے کربلا تک ایک سلسلہ
ادھر جو آ گیا وہ پھر اِدھر اُدھر نہیں رہا

صدائے استغاثہ حسین ؓکے جواب میں
جو حرف بھی رقم ہوا وہ بے اثر نہیں رہا

صفیں جمیں تو کربلا میں بات کھل کے آگئی
کوئی بھی حیلہ نفاق کارگر نہیں رہا

بس ایک نام – اُنؓ کا نام اور اُنؓ کی نسبتیں
جز اُن کے پھر کسی کا دھیان عمر بھر نہیں رہا

کوئی بھی ہو کسی طرف کا ہو کسی نسب کا ہو
جو تم سے منحرف ہوا وہ معتبر نہیں رہا

افتخار عارف

Hussain Tum Nahi Rahay, Tumhara Ghr Nahi Raha
Magr Tmhary Bad Zaalmo Ka Darr Nahi Raha


حسین ؓتمہارے بعد ظالموں کا ڈر نہیں رہا – افتخار عارف” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں