طالب علموں نے استاد سے کہا سر آپ ہمارے ساتھ کرکٹ کھیلیں 5 گیندوں پر استاد نے 2 رن بنائے چھٹی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے…
طالب علموں نے شور مچا کر بھرپور خوشی ظاہر کی..
جماعت میں استاد نے پوچھا کون کون چاہتا تھا کہ میں اسکی گیند پر آوٹ ہو جاٶں..؟
سب باٶلرز نے ہاتھ کھڑے کر دیئے..
استاد ہنس دیئے پوچھا میں کرکٹر کیسا ہوں..؟
سب نے کہا بہت برے..
پوچھا میں ٹیچر کیسا ہوں جواب ملا بہت اچھے..
ٹیچر پھر ہنس دیئے..
صرف آپ ہی نہیں دنیا بھر میں پھیلے ہوئے میرے ہزارہا طالب علم جن میں کئی میرے نظریاتی مخالف بھی ہیں گواہی دیتے ہیں کہ میں اچھا استاد ہوں راز کی بات بتاؤں میں جتنا اچھا استاد ہوں اتنا اچھا طالب علم نہیں تھا مجھے ہمیشہ سبق یاد کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا اور بات سمجھنے میں وقت لگتا تھا لیکن کیا آپ بتا سکتے ہیں اسکے باوجود مجھے اچھا استاد کیوں مانا جاتا ہے..؟
سب نے کہا سر آپ بتائیں کیوں..؟
استاد نے کہا ادب…
مجھے اچھی طرح یاد ھے اپنے استاد کے ہاں دعوت کی تیاری میں انکی مدد کر رہا تھا فریزر سے برف نکالی جسے توڑنے کیلئے کمرے میں کوئی شے نہیں تھی استاد کام کیلئے کمرے سے نکلے تو میں نے مکا مار کر برف توڑ دی اور استاد کے آنے سے پہلے جلدی سے ٹوٹی ہوئی برف دیوار پر بھی دے ماری…
استاد کمرے میں آئے تو دیکھا کہ میں نے برف دیوار پر مار کر توڑی ہے انہوں نے مجھے ڈانٹا کہ تمہیں عقل کب آئیگی یوں برف توڑی جاتی ھے بھلا ؟ میں نے انکی ڈانٹ خاموشی سے سنی بعد میں انہوں نے اس بیوقوفی کا ذکر کئی جگہ کیا میں ہمیشہ بیوقوفوں کی طرح سر ہلا کر انکی ڈانٹ سنتا رھا.۔۔۔
انہیں آج بھی نہیں معلوم کہ برف میں نے مکا مار کر توڑی تھی…
یہ بات میں نے انہیں اسلئے نہیں بتائی کہ وہ ایک ہاتھ سے معذور تھے انکی غیر موجودگی میں میں نے جوانی کے جوش میں مکا مار کر برف توڑ دی لیکن جب انکی معذوری کا خیال آیا تو سوچا کہ میرے طاقت کے مظاہرے سے انہیں احساس کمتری نہ ہو اس لیئے میں نے برف دیوار پر مارنے کی احمقانہ حرکت کی اور لمبے عرصے تک انکی ڈانٹ سنتا رہا…
اور ایک آپ لوگ ہیں کہ ایک دوسرے کو چیخ چیخ کر ہدایات دے رہے تھے کہ استاد کو یارکر مار کر آوٹ کرو..
جیتنا سب کچھ نہیں ہوتا کبھی ہارنے سے زندگی میں جیت کے راستے کھلتے ہیں آپ طاقت میں اپنے اساتذہ اور والدین سے بے شک بڑھ جاتے ہیں
زندگی میں سب سے جیتنا آپ کا حق ھے لیکن کبھی بھی اپنے اساتذہ اور والدین سے جیتنے کی کوشش نہ کریں آپ کبھی نہیں ہاریں گے…
اللہ پاک آپکو ہر میدان میں سرخرو کرے گا…
ASATZA AUR WALDAIN SE JETNEE KI KOSHISH NA KARAIN
Load/Hide Comments