سونے سے پہلے کی سنتیں


تاجدار حرم، ہو نگاہ کرم

1 سب سے پہلے گھر کے دروازے کو *بسم اللّٰہ* پڑھ کے بند کریں اور *بسم اللّٰہ* پڑھ کے کنڈی لگائیں.
*(بخاری)*

2 جن برتنوں میں کھانے پینے کی چیزیں پڑی ہوں ان کو بھی *بسم اللّٰہ* پڑھ کر ڈھانپ دیں۔
حتیٰ کہ اگر پانی کی بالٹی ہو تو اسکے عرض پہ بھی کوئی لکڑی *بسم اللّٰہ* پڑھ کر رکھ دیں۔
*(بخاری)*

3 کبھی بھی آگ جلتی ہوئی چھوڑ کر نہ سوئیں بلکہ سونے سے پہلے اسکو بجھادیں۔
*(بخاری)*

4 رات کو سونے سے پہلے بیت الخلاء سے فارغ ہوکر وضو کرلیں۔
*(ابو داؤد)*

5 رات کو سونے سے پہلے وضو کرنا سنت رسول ﷺ ہے۔
*(ابن ماجہ)*

6 *سونے سے پہلے سرمہ لگائیں۔*
حدیث مبارکہ : (مفہوم)
*تمام سرموں میں بہتر سرمہ “اثمد” ہے ۔یہ نگاہ کو روشن کرتا اور پلکیں اگاتا ہے۔*
*( ابن ماجہ )*

7 سرمہ لگانے کا *مسنون طریقہ* یہ ہے کہ :
*پہلے دائیں آنکھ میں تین سلائیاں لگائیں ، پھر بائیں آنکھ میں تین سلائیاں لگائیں.*
*( مشکوٰۃ )*

8 بیوی بچوں کو نصیحت آمیز واقعات اور خوش طبعی کی باتیں کریں.
*(شمائل ترمذی)*

9 سونے سے پہلے *کنگھی کرنا* سنت ہے۔
*(سیرت الشامی)*

10 سونے سے پہلے بستر کو *جھاڑ* لیں تاکہ اگر اسمیں کوئی موذی کیڑا وغیرہ ہو تو نکل جائے.
*(ابو داؤد)*

سنت نمبر 11: *سونے سے پہلے مسواک کرلیں ، تاکہ دانتوں پہ جو گندگی وغیرہ لگی ہو وہ صاف ہوجائے۔*
*(شرحِ مواھب)*

سنت نمبر12: *اپنے لئے خود بستر بچھائیں* *اور* *تکیہ لگائیں*.
*(مسلم)*

*(نبی کریم ﷺ سے ان چیزوں پہ سونا ثابت ہے)*
1
. بوریا 2. چٹائی 3. کپڑے کا فرش 4. زمین 5. تخت 6. چارپائی 7. چمڑا اور کھال
سنت نمبر 13: *سوتے وقت سر کے نیچے تکیہ رکھیں کیونکہ تکیہ رکھنا سنت ہے.*
*نبی کریم ﷺ چمڑے کا تکیہ رکھ کے سوتے تھے*
*(سیرۃ 568)*

سنت نمبر 14:
سونے سے پہلے دونوں ہاتھوں کی ہتھیلیوں کو ملا کر
*بسم اللہ الرحمٰن الرحیم* پڑھ کر *سورۃ الاخلاص* پڑھیں.
پھر*بسم اللہ الرحمٰن الرحیم* پڑھ کر *سورۃ الفلق* پڑھیں.
پھر *بسم اللہ الرحمٰن الرحیم* پڑھ کر *سورۃ الناس* پڑھیں.
اور دونوں ہاتھوں کے درمیان پھونک ماریں پھر دونوں ہاتھوں کو سر سے لے کر پیر تک جہاں جہاں ہاتھ پہنچے پھیر لیں.
*اس عمل کو 3 مرتبہ کریں*
*(ترمذی و بخاری)*

سنت نمبر 15:
*سونے سے قبل آیۃ الکرسی پڑھیں*
کیونکہ حدیث شریف میں آتا ہے (مفہوم)
*جو شخص سوتے وقت آیۃ الکرسی پڑھتا ہے تو اللہ تعالیٰ ایک فرشتہ اسکی حفاظت کیلئے مقرر فرمادیتے ہیں جو شیطان کو اسکے پاس آنے نہیں دیتا.*
*(بخاری)*
*نئی سنت مبارکہ*

سنت نمبر 16 :
*سورۃ البقرۃ* کی آخری *2* آیات *”آمن الرسول”* سے اخیر سورت تک پڑھ کر سونا *سنت رسول ﷺ* ہے!
*(صحیح البخاری)*

SONE SE PEHLE KI SUNATAIN


اپنا تبصرہ بھیجیں