مولانا مفتی محمد شفیع صاحب رحمہ اللہ
1. جب بھی گھر میں داخل ہو ں تو اعوذباللہ ، بسم اللہ ، سورہ اخلاص اور درود شریف پڑھ کر یہ دعا پڑھ لیں
اللَّهُمَّ إِنِّى أَسْأَلُكَ خَيْرَ الْمَوْلِجِ وَخَيْرَ الْمَخْرَجِ باسْمِ اللَّهِ وَلجْنا، وباسْمِ اللَّهِ خَرَجْنا، وَعَلى اللَّهِ رَبِّنا تَوَكَّلْنا
2. شوہر جب غصہ میں ہو تو پلٹ کر جواب مت دو۔
3. شوہر کی ہر جائز بات پر جی ہاں کہنے کی عادت ڈالو۔ اور جب غلطی ہو جائے تو کہو معاف کریں آئندہ ایسا نہیں ہوگا۔
4. جب شوہر کے گھر آنے کا وقت ہو تو اس کے آنے سے پہلے تمام کاموں سے فارغ ہو جاؤ تاکہ شوہر کو پوری توجہ دے سکو۔
5. میاں بیوی اپنے جھگڑوں کی تفصیل رشتہ داروں کو بیان نہ کریں ۔
6. شوہر جو چیز بھی گھر لائے اس پر شکر کے کلمات کہنے کی عادت ڈالو ۔
7. شوہر اور بیوی ایک دوسرے کی ناگوار باتوں پر صبر کریں ۔
8. شوہر کا مزاج دیکھ کر بات کروکیونکہ شوہر رتبہ میں باپ سے بھی بڑا ہے۔
9. بیوی شوہر کے سامنے اپنے گھر والوں کے راز نہ کھولے ۔
10. میاں بیوی آپس کی باتیں کسی کو بہ بتائیں قیامت کے دن سب سے برے وہ لوگ ہوں گے جو اپنی تنہائی کی باتیں اوروں کو بتلاتے پھرتے ہیں ۔
11. فرض نمازوں کے بعد پابندی سے یہ دعا کرو۔
“اے اللہ میرے اور میرے شوہر کے درمیان اس طرح محبت پیدا فرما جس طرح حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا ، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا اور حضرت محمد ﷺ کے درمیان تھی اے اللہ مجھے دنیا اور آخرت میں اپنے شوہر کےلیے آنکھوں کی ٹھنڈک بنا اے اللہ میں ایسے شوہر سے آپ کی پناہ چاہتی ہوں جو مجھے ستائے اور میرے بارہ میں آپ سے نہ ڈرے “۔
12-شوہر سفر سے واپس آئے تو مسکراہٹ سے استقبال کرو، خیریت معلوم کرو پانی ،کھانا پیش کرو، آتے ہی یہ مت پوچھو کہ ہمارے لیے کیا لائے۔
13- میاں بیوی غصہ کی حالت میں ایک دوسرے سے تھوڑی دیر کیلیے جد ا ہو جائیں ۔
ماخوذ از:” آج کا سبق “صفحہ 371