دعا


اللہ ھم تیرا بننا چاہتے ھمیں تُو اپنا بنالے

دعا کی برکتیں

اَللّٰھُمَّ اَنْتَ رَبِّیْ، لَا اِلٰهَ اِلَّا اَنْتَ خَلَقْتَنِیْ وَ اَنَا عَبْدُکَ وَ اَنَا عَلٰی عَھْدِکَ وَ وَعْدِکَ مَا اسْتَطَعْتُ اَعُوْذُبِکَ مِنْ شَرِّ مَا صَنَعْتُ اَبُوْءُ لَکَ بِنِعْمَتِکَ عَلَیَّ وَ اَبُوْءُ بِذَنْبِیْ فَاغْفِرْلِیْ اِنَّهُ لَا یَغْفِرُ الذُّنُوْبَ اِلَّا اَنْتَ۔
اے الله! تو ہی میرا رب ہے، تیرے سوا کوئی معبود برحق نہیں، تو نے مجھے پیدا کیا اور میں تیری بندی ہوں اور میں اپنی استطاعت کے مطابق تجھ سے کیے ہوئے عہد اور وعدے پر قائم ہوں، میں تیری پناه چاہتی ہوں ہر برائی سے جو میں نے کی، میں اپنے اوپر تیری عطا کرده نعمتوں کا اعتراف کرتی ہوں اور اپنے گناه کا اعتراف کرتی ہوں، پس مجھے بخش دے، یقینا تیرے سوا کوئی گناہوں کو بخش نہیں سکتا-
اے اللّٰہ ربُ العزت
ھماری ہر قسم کی رُوحانی، جسمانی اور ذہنی بیماریاں اور پریشانیاں ختم فرما
ھمیں دونوں جہانوں کی کامیابیاں نصیب فرما اپنی رحمت سے ھمیں ہدایت سے نواز ہر قسم کے شرک اور بدعت سے محفوظ رکھ
اے اللّٰہ ربُ العزت
تو اگر گناہوں کی وجہ سے پکڑنے لگے تو کسی ایک کو بھی نہ چھوڑے
اللہ تیرے کرم و فضل کی بِنا پر ھم زندہ ہیں اور تیری دی ہوئی نعمتوں سے مستفید ہو رہے ہیں
اے اللّٰہ رب العزت
ھم سب کو جھنم سے بچالے
اس کا عذاب بہت سخت ہے اور
ھمیشہ کا ہے
وہ کھولتا ہوا پانی !!
جو پینے کو دیا جائے گا اور جھنمی اسے ایسے پی رہے ہوں گے جیسے پیاسے اونٹ

وہ پیپ اور زخموں کا دھوون !!
جو گھونٹ گھونٹ کرکے پی رہے ہوں گے اور گلے سے نہیں اتار سکیں گے
وہ آگ !!
جو خوب دہکائی ہوئی ہوگی اور کم ہونے پر نہیں آرہی ہوگی
اللہ دنیا میں تو ذرا سا ہاتھ جل جائے تو مارے تکلیف کے نیندیں حرام ہوجاتی ہیں
اور کہاں وہ ھمیشہ کا عذاب !!
یہاں دنیا میں تو جب تکلیف برداشت سے باہر ہوجاتی ہے تو موت واقع ہو جاتی ہے
اور
کہاں دوزخ کا عزاب سہنے کو !!
اور وہاں انسان موت کو پکارے گا تو موت نہیں آئے گی
اللہ ھم تجھ سے ہاتھ جوڑ کر عاجزانہ درخواست کرتے ہیں کہ ھم سب کو اس جھنم کے عذاب سے محفوظ رکھ
کیوں کہ!!
تو ہی ھمیں بچا سکتا ہے
اپنے خاص کرم و فضل سے ورنہ ھمارے اعمال تو کچھ بھی نہیں
ھم سب کو ھمارے والدین کو ٫ ھماری آل اولاد کو اور کُل امت مسلمہ کو بخش دے
ھم سے راضی ہوجا
اور
ھمیں ھمیشہ کی رہنے والی جنتوں میں داخل کرنا
ھمیشہ کی رہنے والی نعمتوں سے سرفراز کرنا
یا ربُ العزت
ھمیں اور ھمارے تمام مرحومین کو جنت الفردوس میں جانے کی سعادت نصیب کرنا یہ دعائیں ہم سب کے, ھمارے والدین کے اور کُل مسلمانوں کے حق میں اپنے خاص فضل و کرم اور رحمت سےقبول فرما

ھم سب کو زوالِ نعمت سے محفوظ رکھ

آ مِین یَا رَبَّ العٰالَمِین

رَبَّنَا تَقَبَّل مِنَّا إِنَّكَ أَنتَ السَّمِيعُ العَلِيم وَتُب عَلَينَا إِنَّكَ أَنتَ التَّوَّابُ الرَّحِيم

DUA


اپنا تبصرہ بھیجیں