میرے آقا ﷺ کا روضہ مدینے میں ہے


روضہ سرکار صلی اللہ علیہ والہ وسلم

میری الفت مدینے سے یوں ہی نہیں میرے آقا ﷺ کا روضہ مدینے میں ہے
میں مدینے کی جانب نہ کیسے کھینچوں میرا تو جینا مرنا مدینے میں ہے

عرشِ اعظم سے جس کی بڑی شان ہے روضہ مصطفٰی ﷺ جس کی پہچان ہے
جس کا ہم پلا کوئی محلہ نہیں ایک ایسا محلہ مدینے میں ہے

پھر مجھے موت کا کوئی خطرہ نہ ہو موت کیا زندگی کی بھی پروا نہ ہو
کاش سرکارﷺ اک بار مجھ سے کہیں اب تیرا مرنا جینا مدینے میں ہے

سرور ِ دو جہاں سے دعا ہے مری، ہاں بد چشم تر التجا ہے مری
ان کی فہرست مین میرا بھی نام ہو ، جن کا روز آنا جانا مدینے میں ہے

جب نظر سوئے طیبہ روانہ ہوئی ساتھ دل بھی گیا ساتھ جاں بھی گئی
میں منیر اب رہوں گا یہاں کس لئے میرا سارا اثاثہ مدینے میں ہے

MERE AAQA KA ROZA MADINE MAN HA


اپنا تبصرہ بھیجیں