اسماء الحسنى -العفو


العفو

بہت زيادہ معاف کرنے والا

العفو اللہ تعالیٰ کے صفاتی ناموں میں سے ایک نام ہے۔
العفو کے معنی ہیں ’معاف کرنے والا‘‘۔

’’گناہوں کو سدا بخشنے والا، انتہائی معاف کرنے والا، بہت ہی زیادہ در گزرکرنے والا۔ جو معافی کو بہت ہی زیادہ پسند اور بہت جلد معاف فرمادیتا ہے۔ اس کی معاف کرنے کی صفت ہمیشہ سے معروف ہے اور بندوں کے گناہ بخش دینا سدا سے اس کی شان ہے۔ ہر کوئی اس کی معافی اور مغفرت کا محتاج ہے جس طرح اس کی رحمت اور اس کے کرم کے بغیر کسی کو چارہ نہیں۔ اس نے وعدہ کیا ہے کہ جو شخص معافی کے ذرائع اختیار کرے گا، اسے ضرور بخش دیا جائے گا۔ اس کا ارشاد ہے:

وَاِنِّىۡ لَـغَفَّارٌ لِّمَنۡ تَابَ وَاٰمَنَ وَعَمِلَ صَالِحًـا ثُمَّ اهۡتَدٰى‏ ﴿۸۲﴾
اور جو توبہ کرے اور ایمان لائے اور عمل نیک کرے پھر سیدھے رستے چلے اس کو میں بخش دینے والا ہوں
سورة طه ﴿۸۲﴾

Al Afou
Maaf Karnay Wala


اپنا تبصرہ بھیجیں