میں نکالوں گا سبھی ارمان بکرا عید پر


عید الاضحیٰ
عید الاضحیٰ

میں نکالوں گا سبھی ارمان بکرا عید پر
کھائوں گا دنبے کی پوری ران بکرا عید پر

یا الہٰی بھیج دے اچھا سا کوئی جانور
ورنہ ہو جائونگا میں قربان بکرا عید پر

عید کے دن بوٹیوں کو تو ترستا ہی رہا
کاش ہو جائے ترا چالان بکرا عید پر

جس گھڑی رشوت کے بکرے کو ذبح میں نے کیا
ہو گیا تازہ مرا ایمان بکرا عید پر

بیل چوری کا مرے گھر سے برآمد ہو گیا
مل گئی مٹی میں ساری آن بکرا عید پر

اس کی قسمت میں نہیں دنبے کی چکی دوستو
ہو گیا لاحق جسے یرقان بکرا عید پر

لے رہا ہے ہر کوئی گردہ کلیجی کے مزے
ہو گیا میں بھوک سے ہلکان بکرا عید پر

اوجھڑی، پائے، سری مت بھیجنا میرے لیے
میں نہیں لوں گا ترا احسان بکرا عید پر

آٹھ من سے بھی زیادہ گوشت اس کو مل گیا
پھر بھی ناخوش ہے قناعت خان بکرا عید پر

مولیاں، شلغم کھلائوں گا انہیں آوارہ جی
آ گئے گھر میں اگر مہمان بکرا عید پر

MAIN NIKALON GA SABHI ARMAAN BAKRA EID PER


اپنا تبصرہ بھیجیں