فٹنس (fitness)


fitness-min

سب سے پہلے ہمیں یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ فٹنس کیا چیز ہے۔ اور فٹنس کے بارے میں جو غلط رائے عام طور پر قائم ہے اس پہ ہم آج بات چیت کریں گے۔ عام طور پر یہ سمجھا جاتا ہے کہ جو شخص زیادہ دوڑ لیتا ہے یا جم میں جاکر اپنے مسلز بڑھا لیتا ہے یا جوزیادہ وزن اٹھا لیتا ہے وہ شخص فٹ ہے۔ہر شخص کے جسم کے ڈھانچے کے لحاظ سے اس کی فٹنس کا لیول الگ ہوتا ہے۔
ہرماہر شخص نے فٹنس کی الگ سے تعریف کی ہے۔ بروسلی (Bruce lee) نے فٹنس کی تعریف اس طرح سے کی ہے کہ ہر وہ شخص جو ایک مخصوص ٹائم کے اندر مخصوص فزیکلی کام مکمل کر لیتا ہے وہ شخص فٹ ہے. فٹنس کی تعریف کرتے ہوئے بروس لی (Bruce lee) نے اس چیز کو بھی دھیان میں رکھا کہ جسمانی پھرتی اور جسمانی طاقت کے ساتھ ساتھ دماغ کی پھرتی اور دماغ کی طاقت کا بھی استعمال کرنا بھی لازمی ہے۔ یعنی کہ جو شخص دماغی طور پر پھرتیلا اور طاقتور نہیں ہے یا جسمانی طور پر پھرتیلا اور طاقتور نہیں ہے تو وہ فٹنس کے معیار پر پورا نہیں اترتا۔ اب آ گے بڑھتے ہیں۔

اب اس طرف آتے ہیں کہ ہم اپنے آپ کو فٹ کس طرح رکھ سکتے ہیں۔ وہ شخص جو عام طور پر اپنے کاموں میں مصروف رہتا ہے وہ کس طرح اپنے آپ کو فٹ رکھ سکتا ہے یعنی کہ وہ نہ تو ورزش کرنے کے لیے جم جا سکتا ہے نہ ہی چہل قدمی کرنے کے لئے پارک میں جا سکتا ہے تو وہ کس طرح سے اپنے آپ کو فٹ رکھتا ہے۔ اگر ہم چند باتوں کا اور اپنے کھانے پینے کا تھوڑا سا خیال رکھ لیں تو ہم گھر میں رہ کر بھی اپنے آپ کو صحت مند رکھ سکتے ہیں فٹنس کے اس معیار کے اوپر اپنے آپ کو لا سکتے ہیں۔

1۔اپنے سونے اور جاگنے کے اوقات کو ٹھیک رکھیں۔ چھ گھنٹے سے کم اور آٹھ گھنٹے سے زیادہ نیند نہ کریں۔
2۔کم سے کم روزانہ آدھا گھنٹہ جسمانی اور پانچ منٹ دماغی ورزش لازمی کریں۔
3۔روزانہ کم سے کم 12 اور زیادہ سے زیادہ 18 گلاس پانی کے پئیں۔
4۔ اپنے کھانے پینے کے اوقات ٹھیک کریں۔ مقدار میں کم اور معیار میں اچھا کھائیں۔

(اب اس طرف آتے ہیں کہ کیا کھانا چاہیے اور کتنا کھانا چاہیے)

1. چیز (cheese)

2۔ مکھن butter/ زیتون کا تیل olive oil/ گری کا تیل coconut oil. ان میں سے جو آسانی سے درکار ہو وہ استعمال کر سکتے ہیں۔

3۔ سبز پتوں والی سبزیاں۔

4۔ انڈے کی سفیدی۔ ( جن احباب کو موافق نہ ہوں وہ استعمال نہ کریں)

5۔ چکن یا کوئی بھی سفید گوشت (white meat)

6۔ بڑا گوشت (beef). جن احباب کو موافق نہیں آتا وہ بکرے کا گوشت (mutton) بھی استعمال کرسکتے ہیں.

7۔ پھلیاں (beans) لوبیا مٹر اور چنے وغیرہ.

اوپر بتائی گئی غذا اور اسے استعمال کرنے کا طریقہ بچوں بوڑھوں عورتوں اور جوانوں کے لیے یکساں طور پر فائدہ مند ہے۔ جہاں تک ممکن ہو سکا ایک ایسی غذا جو بچوں بوڑھوں عورتوں اور جوانوں کے لیے فائدہ مند ہو وہ بتائی گی ہے۔ ورنہ ہر انسانی جسم کے لیے غذا الگ ہوتی ہے بچوں بوڑھوں عورتوں اور جوانوں کیلئے غذا کی مقدار الگ ہوتی ہے۔ یہاں پہ صرف یہ بتایا گیا ہے کہ اپنی روزمرہ کی غذا میں ان اشیاء کو شامل کریں جس سے آپ صحت مندانہ زندگی گزار سکیں.

FITNESS


اپنا تبصرہ بھیجیں