جمعہ کے دن کی فضیلت


jummah

جمعہ عربی لفظ ہے۔ اجتماع سے مشتق ہے، جمعہ (جمع ہونے کا دن)۔ اسی دن حضرت آدم علیہ السلام کی اولاد جمع کی جائے گی یا اس وجہ سے کہ حضرت آدم علیہ السلام حضرت حوّا علیہا السلام زمین پر اسی روز ملے تھے (فتح القدیر) یا اسلام میں جب اس کو مسلمانوں کے اجتماع کا دن قرار دیا گیا تو اس کو جمعہ کہا گیا۔ حدیث شریف میں جمعہ کے کئی نام ذکر کئے گئے ہیں-
جمعہ کے دن میں پانچ خصوصیات ہیں (۱) اسی دن اللہ نے آدم علیہ السلام کو پیدا کیا (۲) اسی دن حضرت آدم علیہ السلام کو زمین پر خلیفہ بناکر اتارا (۳) اسی دن حضرت آدم علیہ السلام کی وفات ہوئی (۴) اسی دن میں ایک ایسی مقبول گھڑی ہے کہ بندہ اس گھڑی میں اللہ سے حلال پاکیزہ چیز مانگتا تو وہ اس کو ضرور عطا کردی جاتی ہے (۵) اسی دن قیامت آئے گی۔

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روايت ہے كہ اُنهوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ فرما رہے تهے كہ ہم دنیا میں (آنے كے لحاظ سے) تمام امتوں سے پيچهے ہونے کے باوجود قیامت میں سب سے آگے رہیں گے، فرق صرف یہ ہے کہ انهيں ہم سے پہلے كتاب دی گئی تھی،پهر یہی (جمعہ) ان کا بھی دن تھا جو تم پر فرض ہوا ہے، لیکن اس کے بارے میں ان كے ہاں اختلاف ہوا، تو اللہ تعالیٰ نے ہمیں یہ دن بتا دیا، چنانچہ اس معاملے میں لوگ ہمارے تابع ہوں گے-

حضرت ابوہریرہ (رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:جمعہ كا دن بہترین دن ہے، اسی میں آدم (عليہ السلام) پیدا کیے گئے، اسی دن میں ان کو جنت میں داخل کیا گیا اور اسی دن میں ان کو جنت سے نکالا گیا اور قيامت بهى اسى دن آئےگى۔

حضرت ابوہریرہ (رضی اللہ عنہ) سے روايت ہے کہرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (ايك دفعہ) جمعہ کا ذکر كرتے ہوئےفرمایا: اس دن ایک ایسی گھڑی آتی ہے، جس میں اگر کوئی مسلمان بندہ نماز پڑھ رہا ہو اور وه اللہ تعالىٰ سے کوئی چیز مانگے تو الله اسے وہ چیز ضرور عطا كرتا ہے اور آپ نے ہاتھ کے اشارے سے يہ بهى بتا ديا کہ وہ ساعت بہت مختصر ہوتى ہے۔
حضرت ابوبردہ بن ابوموسیٰ اشعری (رضی اللہ عنہ)كہتےہيں كہ مجھ سے عبداللہ ابن عمر (رضی اللہ عنہ) نے كہا کہ کیا تو نے اپنے باپ سے جمعہ کی خاص گھڑی کی شان کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم كى کوئی حدیث سنی ہے، انهوں نے كہا کہ ہاں، وہ كہتے تهےکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو يہ فرماتے ہوئے سنا ہےکہ وہ گھڑی امام کے بیٹھنے سے لے کر نماز پوری ہونے تک ہے۔

جمعہ کا دن سارے دنوں سے افضل و ممتاز ہے اللہ کے نزدیک اس کا مرتبہ تمام دنوں سے زیادہ ہے۔

JUMMAH K DIN KI FAZILAT


اپنا تبصرہ بھیجیں