اسماء الحسنى – المقسط


المقسط

عدل و انصاف قائم کرنے والا

{اِنَّ رَبِّیْ عَلیٰ صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍ} (ہود: ۵۶)
’’میرا رب سیدھی راہ پر قائم ہے‘‘۔

المقسط اللہ کے صفاتی ناموں میں سے ایک ہے
المقسط کے معنی ہیں عدل و انصاف قائم رکھنے والا، جو اپنے فیصلوں میں مخلوق کے ساتھ مکمل انصاف کرنے والا۔

انصاف کرنے والا: وہ دنیا اور آخرت میں عدل وانصاف کے ساتھ بندوں کے فیصلے کرتا ہے۔ وہ کسی پر ذرہ برابر بھی ظلم نہیں کرتا، نہ کسی پر کسی اور کا بوجھ لادتا ہے، نہ بندے کو اس کے گناہوں سے زیادہ سزا دیتا ہے۔ وہ ہر حق دار کو اس کا حق پہنچاتا ہے-

Al Muqsit
Adal o Insaaf Qaim Karnay Wala


اپنا تبصرہ بھیجیں