الحی
زندہ مثال
الحی اللہ تعالیٰ کے صفاتی ناموں میں سے ایک نام ہے۔
الحی کے معنی ہیں ’’زندہ ، قائم رہنے اور رکھنے والا‘‘:
ہمیشہ ہمیشہ زندہ رہنے والا، جسے کبھی فنا اور زوال نہیں جب کہ اسکے علاوہ ہر چیز فنا ہو جائے گی۔ اس کی حیات کامل اور ذاتی طور پر قائم ہے اور آسمان اور زمین والوں کو قائم رکھنے والا ہے۔ ان کے تمام انتظامات، رزق اور تمام حالات اس کے ہاتھ میں ہیں
اللہ ایسا زندہ ہے جس کی زندگی دائمی اور ہر طرح مکمل ہے۔ جو ازل سے زندہ ہے۔ اور ہمیشہ ہمیشہ کے لئے زندہ رہے گا۔ اسے موت کے بعد زندگی نہیں ملی۔ اور نہ ہی اس کو موت آئے گی۔ اللہ تعالیٰ ایسے عیب اور نقص سے بہت ہی بلند و برتر ہے۔
اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
اللّٰهُ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَۙ الۡحَىُّ الۡقَيُّوۡمُؕ (آل عمران: ۲)
اللہ کے علاوہ کوئی سچا معبود نہیں وہ ہمیشہ زندہ اور قائم رکھنے والا ہے۔