العدل
انصاف کرنے والا
العدل اللہ تعالیٰ کے صفاتی ناموں میں سے ایک نام ہے۔
العدل کے معنی ہیں ’’انصاف کرنے والا‘‘:
جو اپنے بندوں کے درمیان تمام معاملات میں انصاف کرنے والا ہے۔ وہ دنیا اور آخرت میں عدل وانصاف کے ساتھ بندوں کے فیصلے کرتا ہے۔ وہ کسی پر ذرہ برابر بھی ظلم نہیں کرتا، نہ کسی پر کسی اور کا بوجھ لادتا ہے، نہ بندے کو اس کے گناہوں سے زیادہ سزا دیتا ہے۔ وہ ہر حق دار کو اس کا حق پہنچاتا ہے چنانچہ وہ تدبیر میں بھی اور تقدیر میں بھی (العدل) ’’انصاف کرنے والا‘‘ ہے۔
{اِنَّ رَبِّیْ عَلیٰ صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍ} (ہود: ۵۶)
’’میرا رب سیدھی راہ پر قائم ہے‘‘۔