البصير
ہر چیز دیکھنے والا
البصير اللہ کے صفاتی ناموں میں سے ایک ہے
البصير کے معنی ہیں ہر چیزکو خوب دیکھنے والا،جس کی نظروں سے ذرّہ سے بھی چھوٹی کوئی چیز اوجھل نہیں۔
جو ہر چھوٹی سے چھوٹی اور باریک سے باریک چیز کو دیکھتا ہے۔ وہ تاریک رات میں ٹھوس چٹان پر چلتی ہوئی سیاہ چیونٹی کو بھی دیکھتا ہے۔ جو ارض و سماء کے اطراف و اکناف میں دکھائی دینے والی ہرچیز کا احاطہ کرے۔ وہ سات زمینوں کے نیچے اشیاء کو اسی طرح دیکھ سکتا ہے۔ جس طرح وہ سات آسمانوں کے اوپر والی اشیاء بخوبی دیکھ سکتا ہے۔ وہ سات زمینوں کے نیچے کی چیزوں کو بھی اسی طرح دیکھتا ہے جس طرح سات آسمانوں کے اوپر کی چیز کو نیز وہ یہ بھی سنتا اور دیکھتا ہے کہ کون اس کی حکمت کے مطابق جزا کا مستحق ہے۔ وہ اپنے بندو ں کے اعمال کو دیکھتا ہے چاہے وہ کتنے ہی مخفی ہوں لہذا بندے کے لئے ضروری ہے کہ اپنے تمام حالات اپنے افعال اور اپنی حرکات و سکنات کا اللہ تعالیٰ کو قوی نگران سمجھے اور وہ شرمسار ہو یہ سوچ کر کہ وہ جب معصیت کا ارتکاب کر رہا ہو تا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کو دیکھ رہا ہوتا ہے۔
اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
وَاللّٰهُ يَقۡضِىۡ بِالۡحَقِّؕ وَالَّذِيۡنَ يَدۡعُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِهٖ لَا يَقۡضُوۡنَ بِشَىۡءٍؕ اِنَّ اللّٰهَ هُوَ السَّمِيۡعُ الۡبَصِيۡرُ ﴿غافر:۲۰﴾
ترجمہ: اور اللہ تعالیٰ حق کے ساتھ فیصلے کرتا ہے۔ اور یہ (مشرک) لوگ جن کو اللہ کے علاوہ پکارتے ہیں وہ کسی چیز کا بھی فیصلہ نہیں کرتے۔ بے شک اللہ تعالیٰ ہی سننے والا ، دیکھنے والا ہے۔