دین اسلام کا مزاج


غیر مسلم نے اسلام قبول کیا تو اس سے پوچھا گیا کہ اسلام کی کس قدر نے تجھے متاثر کیا؟

تو وہ بولا سیرت کا صرف ایک واقعہ میری ہدایت کا سبب بن گیا- پوچھا گیا کیا ہوا؟ کہا مجلس رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لگی تھی لوگوں کا ہجوم تھا- ایک شخص نے کہا: حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرے لیےدعا کر دیجیئے میرا بچہ کئی دنوں سے گم ہے مل نہیں رہا، مل جائے- قبل اسکے کے حضور کے ہاتھ اٹھتے اور اجازت کے سارے در کھل جاتے، ایک شخص مجلس میں موجود تھا کھڑا ہوگیا حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ابھی فلاں باغ کے قریب سے گزر کے آیا ہوں، میں اسکے بچے کو جانتا ہوں وہاں میں نے بچوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے دیکھا ہے- باپ نے جب سنا کے میرا بچہ فلاں باغ میں ہے تو اسنے دوڑ لگا دی، فرمایا اسے بلاؤ، بلایا اور کہا کے بہت جلدی میں ہو

اس نے کہا کے آپ جانتے ہیں کہ ایک باپ کے جزبات کیا ہوتے ہیں- فرمایا اچھی طرح آگاہ ہوں لیکن تمہیں بلایا ہے تو تمہیں بلانے کا بھی ایک مقصد تھا- جی حضور ارشاد فرمایئے، فرمایا جب باغ جاؤ بچوں کے ساتھ اپنے بچے کو کھیلتا ہوا دیکھ لو تو بیٹا بیٹا کہ کر آوازیں‌ نہ دینے لگ جانا جو نام رکھا ہے اس نام سے پکارو، عرض کی حضور میرا بیٹا ہے میں بیٹا کہ کر پکاروں گا تو حرج بھی کیا ہے؟ فرمایا تم کئی دن سے بچھڑے ہو تمہارے لہجے میں بلا کا رس ہوگا اور تم نہیں جانتے ہو سکتا کھیلنے والوں میں کوئی یتیم بھی کھیل رہا ہو، تو جب تم اپنے بیٹے کو بیٹا کہ کر پکارو گے اتنا میٹھا لہجہ ہوگا اس کے دل پہ چوٹ لگے گی کہ کاش آج میرا باپ ہوتا تو مجھے بھی بیٹا کہ کر پکارتا، یہ شوق گھر جا کر پورا کرنا-

بیوہ کے سامنے بیوی سے پیار کرنے سے روکا گیا ہے، یہ شریعت بیضہ کا مزاج ہے- غریب کے سامنے اپنی دولت کی نمائش کرنے سے منع کیاگیا ہے- میرے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ

اپنے گوشت کی خوشبو سے غریب ہمسائے کو تکلیف نہ دو یا تو تھوڑا سا پانی زیادہ ڈال لو اور شوربے کی ایک پیالی ہمسایوں کے گھر بھی بھیج دو، اگر ایسا نہیں کر سکتے تو ایسے زاویے میں کھانا پکاؤ کہ اسکے بچوں تک مہک نہ پہنچے کیونکہ بچے بچے ہوتے ہیں وہ ضد کر بیٹھیں تو وہ مزدور کیسے ضد پوری کرے گا؟ بلکتے بچے کے آنسو کون پونچھےگا؟ وہ کسی نے کہا نہ کہ

دوپہر کو سلا دیتی ہے بچوں کو وہ اس ڈر سے
گلی میں پھر کھلونے بیچنے والا نہ آ جائے ۔۔

مولانا ثاقب رضا

Deen e Islaam Ka Mizaaj


اپنا تبصرہ بھیجیں