غصے میں بھی سنبھل کر بولیں کہ نہ بعد میں پچھتانا پڑے نہ بعد میں معزرت کرنی پڑے، نہ اللہ کی بارگاہ میں مجرم ہو کے کھڑے ہونا پڑے کہ
ایک زبان کا بول جہنم کی وادیوں میں پھینک دیتا ہے اور ایک زبان کا بول جنت کے اعلیٰ الشان درجات تک پہنچا دیتا ہے اسکو غیبت سے صاف کر دو
اگر آپ گھروں میں خوشی دیکھنا چاہتے ہیں تو اپنے گھر کی نجی مجلس میں بھی غیبت کو ختم کر دو، بچے بیٹھے ہیں، بیوی ہے، خاوند ہے، ماں ہے، باپ ہے، بہن بھائی بیٹھے ہیں سارا دن جو بولنا ہے بولو، غیبت نہ بولو، کسی کی برائی نہ بولو، کسی کی برائی مت سنو، آپ کے دلوں کو اللہ سکون دے دے گا، نہ دیکھو نہ بولو نہ سنو، آپ کے دل پر سکون ہو جایئں گے-
جو چیز مارکیٹ میں کم ہوتی ہے اسکا ریٹ بڑھ جاتا ہے، یہ جو میں تین صفت بتا رہا ہوں یہ مارکیٹ میں ہے ہی کوئی نہیں، دنیا پھر کے بتا رہا ہوں مارکیٹ میں یہ سودہ کوئی نہیں، آپ لے لیں میں لے لوں یہ مستورات لے لیں، قیمت اللہ بڑی لگا رہا
جب اللہ بلائے گا کہ علم والے آجاؤ، دور بہت بڑا مجمع ہوگا، پھر کہے گا ذکر والے آجاؤ، نمازی آجاؤ، روزے والے آجاؤ، حج والے آجاؤ، عمرے والے آجاؤ ایک بہت بڑا مجمع ہوگا جب اللہ کہے گا زبان کی حفاظت والے آجاؤ، اچھے اخلاق والے آجاؤ تو ہمارے پنجابی میں کہتے ہیں ” ٹاواں ٹاواں کوئی اٹھے گا ” کوئی کوئی اٹھ کے دکھائی دے گا پر ان کو جو پروٹوکول ملے گا نا وہ نہ کسی تہجدگزار کو ملے گا نہ کسی عبادت گزار کو ملے گا- ان کے نبیوں کے بعد ان کی شان ہوگی ، نبیوں کے بعد ان کی شان ہوگی کیونکہ مارکیٹ میں سودہ ہے ہی نہیں،
تو میں آپ سے کہتا ہوں میری آپکی پوری زندگی کو خوبصورت بنانے والا عمل عرض کر رہا ہوں کہ اس زبان کو خوبصورت بول کا عادی بنائیں یا ٹیپ لگا لیں اور چپ ہو جائیں، ضرورت کی بات کرو، ہنسی مزاق کی بات کرو، دل دکھانے کی بات نہ کرو بے عزت مت کرو، ذلیل نہ کرو نہ نوکر کو نہ نوکرانی کو-