بہت مصروف رہتے تھے
ہواؤں پر حکومت تھی
تکبرتھا کہ طاقت تھی
بلا کی بادشاہی تھی
کوئی بےفکر بیٹھا تھا
کسی کے ہاتھ حکومت تھی
سبھی مصروف تھے ایسے
کہ اک ہستی بھلا بیٹھے
بہت پروازکر بیٹھے
خدا ناراض کربیٹھے
اب اس نے منہ جو پھیرا ہے
فقط وحشت کا ڈیرا ہے
کہ دنیا کی ہراک بستی
بھیانک موت چہرا ہے
خدا منہ پھیر بیٹھا ہے
اب اسکا گھر بھی خالی ہے
قہردنیا پہ طاری ہے
ابھی بھی وقت ہے لوگو
خدا سے گڑگڑا کر تم
ابھی توبہ کرولوگو
وہ جلدی مان جاتا ہے
وہ اب بھی تم کو چاہتا ہے
کہیں گر دیر ہو جائے
زمیں ساری پلٹ جائے
ابھی بھی وقت ہے لوگو
خدا راضی کرو لوگو
وہ جلدی مان جاتا ہے
وہ جلدی مان جاتا ہے