اسماء الحسنى- القابض


القابض

روزی تنگ کرنے والا

القابض اللہ تعالیٰ کے صفاتی ناموں میں سے ایک نام ہے۔
القابض کے معنی ہیں ’’روزی تنگ کرنے والا / محدود کرنے والا‘‘:

جو ہر چیز پر قابض ہے۔ موت کے وقت روحوں کو قبض کرنے والا ہے ، وہ رزق کوتنگ کرتا ہے، روحوں کو قبض کرتا ہے اور یہ سب کچھ اس کی رحمت اور حکمت کے تحت ہے۔

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

احمد نے روایت کیا اور یہ صحیح حدیث ہے۔

بے شک اللہ تعالیٰ خالق بھی ہیں القابض بھی ہیں اور الباسط بھی ہیں۔

اللہ تعالیٰ مخلوق کی موت کے وقت ان کی ارواح قبض کر لیتا ہے۔ اور مخلوق میں سے جس کا رزق تنگ کرنا چاہے تنگ کر دیتا ہے اور مشرکین و کفار کے دلوں کو بند کر دیتا ہے۔ اور قیامت کے دن زمین و آسمانوں کو لپیٹ دے گا۔ اللہ تعالیٰ اپنی رحمت سے جس بندے کا رزق چاہے کشادہ کر دے۔ اور جس بندے کے دل پر چاہے اپنی رحمت کو وسیع کر دے۔ اور جس بندے کو چاہے وسعت علَمی دے دے۔

Al Qabiz
Roozi Tang Karnay Wala


اپنا تبصرہ بھیجیں