اسماء الحسنى -المجید


المجید

بے حساب صلاحیتوں کا مالک

المجید اللہ تعالیٰ کے صفاتی ناموں میں سے ایک نام ہے۔
المجید کے معنی ہیں ’’بزرگی والا‘‘۔

وہ بزرگی، عظمت اور شان کی صفات سے متصف ہے۔ جس کی صفات بہت بلند،تمام کام بہت ہی عمدہ اور ذات بے مثال ہے۔ وہ ہر چیز سے بڑا، عظیم، جلیل اور بلند ہے۔ اس کے اولیاء کے دل اس کی عظمت کے احساس سے بھرپور ہیں لہٰذا اس کی کبریائی کے سامنے عجزوانکسار کا اظہار کرتے ہوئے سرنگوں ہیں۔

اللہ تعالیٰ نے فرمایا

ذُو الْعَرْشِ الْمَجِيدُ – ”(البروج : ۵۱)
وہ عرش والا بزرگی والا ہے

المجید سے مراد عظمت والا، کبریائی والا ہے۔ جو ازلی طور پر مجدو شرف ، کبریائی، عظمت اور جلالت جیسی صفات سے متصف ہو۔ جو ہر چیز سے بڑا، بزرگ، بلند شان والا، اور زیادہ عظمت والا ہو۔ اس کے دوستوں کے دلوں میں اس کی تعظیم اور بزرگی راسخ ہو، جو نہایت شرف والا ہو۔ جس کے تمام افعال جمیل ہوں۔ اور جس کی عطاء اور ثواب نہایت کثیر ہو۔

Al Majeed
Be Hisab Salahiyatoon Ka Malik


اپنا تبصرہ بھیجیں