اسماء الحسنى – الودود


الودود

بے پناہ پیار کرنے والا

الودود اللہ تعالیٰ کے صفاتی ناموں میں سے ایک نام ہے۔
الودود کے معنی ہیں ’’محبت کرنے والا اور محبوب‘‘:

وہ اپنے نبیوں، رسولوں اور ان کی اتباع کرنے والوں سے محبت رکھتا ہے اور وہ اس کی محبت سے سرشار ہیں۔ وہ انھیں ہر شے سے زیادہ پیارا ہے۔ ان کے دل اس کی محبت سے لبریز ہیں۔ ان کی زبانیں اس کی حمدوثنا میں مصروف رہتی ہیں۔ ان کے دل ہر لحاظ سے انابت، اخلاص اور محبت سے اس کی طرف کھنچے چلے جاتے ہیں۔

الودود وہ کہلاتا ہے۔ جس سے اس کے نیک بندے محبت کریں اور وہ بھی اپنے نیک بندوں سے محبت کرے۔ اسی لئے نیک بندوں کی پاک زبانیں اس کی ثناء میں مگن رہتی ہیں اور ان کے دل اس کی طرف کھنچے جاتے ہیں یہ ان کی محبت اور اخلاص کا ادنیٰ مظہر ہے۔ اپنے دلوں سے اس کے دیدار سے کے پیاسے ہیں۔ اور ہر وقت اسی کی طرف رجوع کرتے ہیں۔

اللہ تعالیٰ نے فرمایا:

وَهُوَ الْغَفُورُ الْوَدُودُ (البروج : ۱۴)
اور وہ مغفرت کرنے والا ،محبت کرنے والا ہے۔

Al Wadood
Be Panah Payar Karnay Wala


اپنا تبصرہ بھیجیں