اسماء الحسنى- الفتاح


الفتاح

بہت بڑا مُشکِل کُشا

الفتاح اللہ تعالیٰ کے صفاتی ناموں میں سے ایک نام ہے۔
الفتاح کے معنی ہیں ’’فیصلہ کرنے والا، کھولنے والا‘‘ :

مشکلات حل، اپنی رحمت کا دروازہ کھولنے اور حق اور باطل کے درمیان انصاف سے فیصلہ کرنے والا ہے۔ وہ شرعی احکام کے ذریعے سے ، تقدیر کے فیصلوں کے ذریعے اور جزا اور سزا کے ذریعے سے اپنے بندوں کے درمیان فیصلے کرتا ہے۔ وہ اپنے لطف وکرم سے سچے لوگوں کی چشم بصیرت کو کھول دیتا ہے، ان کے دل اپنی معرفت، محبت اور اپنی طرف جھکاؤ کے لیے کھول دیتا ہے۔ اپنے بندوں کے لیے رحمت کے اورطرح طرح کے رزق کے دروازے کھول دیتا ہے۔ انھیں وہ اسباب مہیا فرماتا ہے جن سے انھیں دنیا اور آخرت کی بھلائی نصیب ہو جائے۔ ارشاد ہے:

{مَایَفْتَحِ اللّٰہُ لِلنَّاسِ مِنْ رَّحْمَۃٍ فَلَا مُمْسِکَ لَھَا وَمَا یُمْسِکْ فَلَا مُرْسِلَ لَہٗ مِنْ بَعْدِہِ} (فاطر:۲)
’’اللہ لوگوں کے لیے جو رحمت کھولتا ہے اسے کوئی روک نہیں سکتا اور جسے روک لے اس کے بعد اس (رحمت ) کو کوئی نہیں بھیج سکتا۔‘‘

قُلۡ يَجۡمَعُ بَيۡنَنَا رَبُّنَا ثُمَّ يَفۡتَحُ بَيۡنَنَا بِالۡحَـقِّؕ وَهُوَ الۡـفَتَّاحُ الۡعَلِيۡمُ (سبا: ۶۲)
(اے محمدﷺ) تو کہہ دے ہمارا رب ہمیں اکٹھا کرے گا پھر ہمارے درمیان حق کے ساتھ فیصلے کرے گا۔ اور وہ مشکل کشا، جاننے والا ہے۔

Al Fattah
Bohat Bara Mushkil Kusha