اِس دیوار کے ساتھ ٹیک مت لگاؤ، میلی ہو جائے گی، انصاف کی دیوار کے باہر ایک شخص نے دوسرے شخص سے کہا
لیکن یہ تو پہلے ہی کافی میلی ہے
تم کب سے یہاں انصاف کے انتظار میں بیٹھے ہو؟
پندرہ سال سے
کیا تمہیں انصاف ملا؟
جی نہیں
کیا تم پاگل ہو؟ پہلے شخص نے دوسرے سے پوچھا۔
اور تم کب سے یہاں بیٹھے ہو؟ دوسرے شخص نے پوچھا
میں تو اپنے دادا کا مقدمہ لڑ رہا ہوں وہ اب نہیں رہے،، پہلے نے جواب دیا
کیا تم پاگل ہو؟
جی ہاں