اُس بار باغ میں ہر رنگ کے پھول کھلے تھے، نیلے، پیلے، سرخ، نارنجی ۔۔۔۔
ہوا میں پودے یوں جھومتے کہ جیسے اِس سے پہلے اِن پر ایسی بہار کبھی نہ آئی ہو۔۔۔۔
وہ لوگ آئے اور اندھا دھند سارے پھول پودوں سے اتار کر ٹوکریوں میں بھرنے لگے۔۔۔۔
اُس کے بعد باغ میں کبھی بہار نہ آئی
اور وہ لوگ
اب خشک پودوں کے نیچے بیٹھ کر، اپنی خالی ٹوکریاں ہاتھوں میں لیے
بہار کا انتظار کرتے ہیں….!!!