اندھا ۔ محمد جمیل اختر


ایک ہوگیا ہےاورتم سو رہے ہو؟
اٹھواور کام پر جاؤ

ایک؟
ہاں ایک….

لیکن جنابِ عالی…!!!
میری نیند پوری نہیں ہوئی

کام چور تمہاری نیند کبھی پوری نہیں ہو سکتی
معاف کیجیے، مجھے لگا میں ابھی ابھی سویا ہوں
لیکن میں جب کہہ رہا ہوں کہ اٹھو ایک ہو گیا ہے تو تمہیں اٹھ جانا چاہیے ورنہ سزا ملے گی
جی میں اٹھ رہا ہوں،

کیا میں پوچھ سکتا ہوں کہ یہ دن کا ایک ہے یارات کا؟

”اِس سے کیا فرق پڑتا ہے، تم تو اندھے ہو،،

اندھا


2 تبصرے “اندھا ۔ محمد جمیل اختر

  1.  اللہ کی ذات انتہائی جلیل القدر ہے۔ وہ کبھی انسان کو مال دے کر آزماتا ہے کہ مال ملنے کےبعد اس انسان کے رویۓ میں غرور تو نہیں آگیا۔ اور کبھی مال نہ دے کر آزما تا ہے کہ کہیں بندہ اس آزمائش کے وقت اللہ کے علاوہ کسی اور کو سہارا تو نہیں بنا رہا۔ اسی لۓ بڑوں کا یہ کہنا ہے کہ ہر صورت میں الحمد للہ کہنا اپنا وطیرہ بنا لینا چاہۓ ۔تاکہ اپنے رب کے شکر گزار بندے بن سکیں 

  2. اسلام م علیکم
    “آج کی اصلاح ”
    اللہ کی صفت ہے کہ وہ ہر شے پہ قادر ہے یعنی ہماری زندگی،رزق،سونا،جاگنا،یہاں تک کے ہماری زندگی اور حالات چاہے مصیبت،پریشانی یا خوشی ہو سب اللہ کی طرف سے ہیں جب یہ سب اللہ کی طرف سے ہیں تو کیوں ہم ان حالات میں اللہ کے بجائے اوروں کی طرف دیکھتے ہیں؟کیوں اس کی اس صفات میں دوسروں کو شریک کر کے اپنے اعمال ضائع کر رہے ہیں؟ جو صفات اللہ کی ہیں اسکو نہ تو نبیوں کی صفات میں شامل کر سکتے ہیں نہ ہی کسی صالح میں .اللہ واحد ھو لا شریك
    ہے.

Leave a Reply to حادیہ بٹ Cancel reply