اے خدا جب بھی تیرا آسمان دیکھتی ہوں
اس میں بسا اک جہان دیکھتی ہوں
نہ جانے کتنے ہی جہانوں کی سیر کرتی ہوں
کھول کر جب تیرا قرآن دیکھتی ہوں
احسان کتنے ہیں بندوں پہ تیرے
جب بھی سورۃ رحمان دیکھتی ہوں
تُو تو کہتا ہے رگ جان سے بھی ہوں میں قریب
پھر پریشاں کیوں آج کا انسان دیکھتی ہوں
اسکی رحمت سے کبھی مایوس نہ ہونا اے ابن آدم
تجھ پہ میں اس کی رحمتوں کا نشاں دیکھتی ہوں
پروین شاکر