اسماء الحسنى- الخالق


الخالق

پیدا کرنے والا

الخالق اللہ تعالیٰ کے صفاتی ناموں میں سے ایک نام ہے۔
الخالق کے معنی ہیں پیدا کرنے والا۔

جس نے تمام موجودات کو پیدا کیا، انھیں وجود بخشا اور اپنی حکمت کے ساتھ ٹھیک ٹھیک بنایا اور اپنی حمدوحکمت کے ساتھ ان کی صورت گری کی۔ وہ ازل سے اس وصف عظیم کا حامل ہے۔ جو مخلوق کو عدم سے وجود میں لاتا ہے اور وہی ایجاد کرتا ہے۔ جس کی سابقہ کوئی مثال نہ ہو اور الخلاق: اس خالق کو کہتے ہیں جو پے درپے مخلوقات پیدا کرے۔

اللہ تعالیٰ نے فرمایا:

اِنَّ رَبَّكَ هُوَ الۡخَـلّٰقُ الۡعَلِيۡمُ(الحجر: ۶۸)
ترجمہ: بے شک تیرا رب ہی (ایک مخلوق کے بعد دوسری) مخلوق پیدا کرتا ہے۔ اور وہ مکمل علم رکھتا ہے

Al Khaliq
Paida Karnay Wala


اپنا تبصرہ بھیجیں