اسماء الحسنى- المتكبر


المتكبر

بڑائی اور بزرگی والا

المتكبر اللہ تعالیٰ کے صفاتی ناموں میں سے ایک نام ہے۔
المتكبر کے معنی ہیں ’’کبریائی والا‘‘ :

یعنی اتنا عظیم کہ اس کی طرف کسی برائی، نقص یا عیب کی نسبت نہیں ہو سکتی۔ ہر برائی، نقص ، عیب اور ظلم سے اعلیٰ ہے۔ وہ مخلوقات کی صفات سے بھی اعلیٰ ہے۔ نیز متکبر، کبریائی والے اور عظمت والے کو کہتے ہیں۔ یہ وصف اللہ تعالیٰ کے ساتھ خاص ہے۔ کسی اور کے لئے جائز نہیں کہ وہ یہ وصف اللہ سے چھیننے کی کوشش کرے لہذا جو بندہ بھی تکبر کرتا ہے۔ اللہ تعالیٰ اسے دنیا و آخرت میں ذلیل کرتا ہے۔

اللہ تعالیٰ نے فرمایا:

الۡجَـبَّارُ الۡمُتَكَبِّرُ‌ؕ(الحشر: ۳۲)
(وہ اللہ) تمام جابروں پر غالب اور متکبّر ہے۔

Al Mutakabir
Barai Aur Buzurgi Wala


اپنا تبصرہ بھیجیں