اسماء الحسنى -المو من


المومن

امن و امان دینے والا

المومن اللہ تعالیٰ کے صفاتی ناموں میں سے ایک نام ہے۔
المومن کے معنی ہیں امن و امان دینے والا

امن دینے والا، اسکی ذات میں امن ہی امن ہے اس لئے اسی سے امن طلب کیا جاتا ہے۔ جس نے اپنی صفات کمال اور کمال جلال وجمال کے ساتھ اپنی تعریف فرمائی جس نے دلائل وبراہین کے ساتھ رسول بھیجے اور کتابیں نازل کیں ۔ اس نے معجزات اور دلائل کے ساتھ اپنے رسولوں کی تصدیق فرمائی جن سے ان کا سچا ہونا اور ان کی لائی ہوئی شریعت کا صحیح ہونا ثابت ہوگیا۔ (اللہ) سلامتی دینے والا، امن دینے والا اور نگہبان ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کو اپنے عذاب سے امن دیا اور قیامت کے روز فزع اکبر سے امن دے گا۔ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کے دلوں پر اطمینان و سکینت نازل کرتا ہے۔ نیز اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کو اپنے ظلم سے بھی امن دیا۔

المومن کا مطلب مصدق یعنی تصدیق کرنے والا بھی ہو سکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنی ، اپنے دین کی اور اپنے رسولوں پر ہونے والی وحی کی تصدیق کرتا ہے ۔

امن اورایمان ہیں آپس میں یار
ایمان سے کرتا ہے اللہ پیار

آج خوف سے جکڑا ہے انسان
پھیلا ہے ہر طرف خوف کا سامان

کسی کو خوف ہے لاعلاج مرض کا
کسی کو غم ہے اپنے سارے قرض کا

کوئی مبتلا ہے ان دیکھے وہم میں
جکڑ رکھا ہے کئی شیطانیت کے فہم نے

کوئی خوفزدہ ہے اولاد کی نافرمانی سے
کوئی ظلم کر رہا ہے اپنی جوانی سے

کسی کو غم ہے دولت کے انبار کا.
ڈر جو نہیں رہا سوہنے رب الغفار کا

غرض کہ پریشانی اور مصیبتوں کو
بلا رہے ہیں ہم خود ایمان گیا ہے جو سو

امن ایمان دینے والا پکار رہا ہے
اللہ کے بندوں وقت جاگ رہا ہے

امن ایمان دینے والا دے گا ضرور
جھکنا ہمیشہ اس کے آگے حضور

ہر لمحہ ہر وقت ہے یہ التجا
امن اور ایمان دیتے رہنا صدا

دنیا اور آخرت کو سنوار ایمان پر
میں اور میری اولاد ہمیشہ جھکے تیرے در

آخرت میں کرنا ہمیں سرخرو
میری نسل ہمیشہ جھکے تیرے در

Al Momin
Aman o Amaan Dainay Wala


اپنا تبصرہ بھیجیں