السلام
سلامتی کا سر چشمہ
السلام اللہ تعالیٰ کے صفاتی ناموں میں سے ایک نام ہے۔
السلام کے معنی ہیں سلامتی کا سرچشمہ
جو ہر چیز کو سلامت رکھنے والا، نیک بندوں کی حفاظت اور انہیں سیدھی راہ پر چلاتاہے۔
اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
اللہ مقدس، سلامتی والا بادشاہ ہے۔
السلام وہ ہے جس کی صفات، افعال، اقوال ، قضا و قدر اور شریعت محفوظ ہیں۔ بلکہ اس کی ساری شریعت حکمت، رحمت ، مصلحت، عدل اور سلامتی سے پر ہے۔ السلام: وہ ہے جو جنت میں اپنے بندوں پر سلامتی نازل فرمائے گا۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
سَلٰمٌ قَوۡلاً مِّنۡ رَّبٍّ رَّحِيمٍ (یس : ۸۵)
رب رحیم کی طرف سے کہا جائے گا تم پر سلامتی ہو،