القدوس
نقائص سے پاک
القدوس اللہ کے صفاتی ناموں میں سے ایک ہے
القدوس کے معنی ہیں ’’پاک‘‘
پاکیزگی والا،جو ہرعیب اورنقص سے پاک ہے۔ایسی پاکی جو انسانی تصور سے بالا ترہے۔ تمام نقائص سے پاک ہے اور اس بات سے بھی پاک ہے کہ مخلوق میں کوئی اس کی مثل ہو۔ وہ تمام عیوب سے منزہ ہے اور اس بات سے بھی منزہ ہے کہ کوئی مخلوق کسی صفت کمال میں اس کی مثل یا اس سے قریب ہو۔ ارشاد ہے:
لَیْسَ کَمِثْلِہٖ شَیْئٌ (الشوریٰ:۱۱)
’’کوئی چیز اس کی مثل نہیں‘‘
وَلَمْ یَکُنْ لَّہٗ کُفُواًاَحَدٌ (الاخلاص: ۴)
’’اس کا کوئی ہم سر نہیں‘‘
ھَلْ تَعْلَمُ لَہٗ سَمِیّاً (مریم: ۶۵)
’’کیا تجھے کوئی اس کے برابر کا معلوم ہے؟‘‘
فَلَا تَجْعَلُوْا لِلّٰہِ اَنْدَادًا (البقرہ: ۲۲)
’’دوسروں کو اللہ کے جوڑ کا قرار نہ دو۔‘‘
بے عیب ذات کے آگے ہیں سارے چپ
ہٹاتا ہے وہ ہی اندھیرا گھپ
مشرک ہو یہودی ہو یا ہو کوئی کافر
اللہ کو مانتے ہیں دنیا کے سب انسان
ہر عیب سے پاک ہے واحد صرف خدا
تبھی پرسکون ہے کائنات کی فضا
ہر صفت میں کامل ہے صرف ہمارا رب
ادھوری شخصیات ہے دنیا میں سب