اسماء الحسنى- المھیمن


المھیمن

نگہبان

المھیمن اللہ تعالیٰ کے ناموں میں سے ایک نام ہے۔
المھیمن کے معنی ہیں ” نگہبان ”

اسی کی ہے کرسی نے گھیرا ہوا ۔
زمین آسمان جس نے پیدا کیا۔

نہ اونگھے کبھی نہ سوتا ہے وہ۔
نہ اک لحظہ غفلت میں ہوتا ہے وہ۔

نگہبانی سے ہماری وہ تھکتا نہیں۔
ہے اس بات کا ہمیں یقین۔

اسی کی ہے ہر دم ہمیں لو لگی۔
نہیں آرزو ہےکسی غیر کی۔

کبھی نہ سمجھے کہ اللہ ہے دور۔
پکارنے پہ دیتا ہے جواب ضرور۔

اللہ ہے ہماری شہ رگ کے قریب۔
انسان کی سوچ ہے بڑی عجیب۔

نہیں شک کہ وہ عالم الغیب ہے۔
چھپاتا ہر کسی کے عیب ہے۔

چھپا کر کیے یا دیکھا کر کیے۔
مجھے یاد ہے یا کہ بھولے ہوئے۔

ہماری سب سے توبہ ہے پرورد گار۔
ہم بےزار ہیں عصیاں سے پرورد گار۔

کرے شرک جو بھول کر بخش دے۔
ہماری توبہ ہر کفرو ہر شرک سے۔

نگہبانی سے ہماری وہ تھکتا نہیں۔
ہے اس بات کا ہمیں یقین۔

Al Mohemin
Negahbaan


اپنا تبصرہ بھیجیں