اسماء الحسنى- الرحمن


الرحمن

نہایت رحم کرنے والا

الرحمن اللہ تعالیٰ کے صفاتی ناموں میں سے ایک نام ہے۔
الرحمن کے معنی ہیں نہایت رحم کرنے والا

بہت زیادہ رحم کرنے والا، دنیا میں اس کی رحمت مومنین اور کفار سب کے لئے ہے لیکن آخرت میں یہ رحمت اللہ تعالیٰ کے فرمانبردار بندوں کے لئے ،خاص ہوگی۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:

وَاِلٰهُكُمۡ اِلٰهٌ وَّاحِدٌ ۚ لَآ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ الرَّحۡمٰنُ الرَّحِيۡمُ (البقرہ : ۳۶۱)
ترجمہ: اور تمہارا اللہ ایک ہی اللہ ہے اس کے علاوہ کوئی (سچا) اللہ نہیں وہ (دنیا و آخرت میں ) رحم کرنے والا ہے۔

الرحمن وہ ہے جس کی رحمت ہر چیز کو اپنے احاطے میں لئے ہوئے ہے۔ اور اسی لئے دنیا میں اللہ تعالیٰ اپنی تمام مخلوقات‘ اطاعت گزار اور نافرمان پر رحم کرتے ہیں۔ وہ اگر مومنوں کو فتح و نصرت علم ‘ ایمان اور اولاد و ازواج سے نوازتا ہے۔ تو کفار پر بڑا ہی رحم کرتا ہے۔ ان کو ساری عمر اولاد کی کثرت اور اموال، زر و جواہر اور ظاہری شان و شوکت بھی دیتا ہے۔ہم اہل ایمان پر جنت جتنی بھی نعمتیں ظاہری و باطنی ہیں وہ سب اللہ تعالیٰ کی رحمت کی دلیل ہیں۔ مثلاً امن و سلامتی صحت و اموال ،اولاد، خورد و نوش وغیرہ لیکن آخرت میں اللہ تعالیٰ کی رحمت صرف اہل توحید کے ساتھ خاص ہو گی۔ لہٰذا جو بندہ اللہ تعالیٰ کی رحمت کا امیدوار ہو اسے اللہ تعالیٰ کی توحید پر ایمان خالص لانا چاہئے اور اللہ جل و علا اور اس کے آخری رسول محمد ﷺ کی اطاعت کرنی چاہئے۔

Al Rehman
Nehayat Reham Wala


اپنا تبصرہ بھیجیں